شمالی قبرص میں ریلی، سانحہ 15 جولائی کے خلاف یک جہتی کا اظہار

شمالی قبرصی ترک جمہوریہ  کے  صدر مقام  نکوسیا  میں  15 جولائی کے واقعات کے خلاف  مظاہرہ ہوا جس میں صدر ایردوان اور وزیراعظم یلدرم کے پیغامات پڑھ کر سنائے گئے

546057
شمالی قبرص میں  ریلی، سانحہ 15 جولائی کے خلاف یک جہتی کا اظہار
yildirim.jpg

شمالی قبرصی ترک جمہوریہ  کے  صدر مقام  نکوسیا  میں  15 جولائی کے واقعات کے خلاف  مظاہرہ ہوا۔

 یہ مظاہرہ سرائے اونو میدان  میں ہوا جس میں   وزیراعظم حسین اوز گورگون،نائب وزیراعظم سردار دینکتاش،سابقہ صدر درویش ایراولو ، ترکی سے نائب وزیر اعظم  توعرول ترکیش  اور    جمہوریہ ترکی کے سفیر دریا قان بے  سمیت  سماجی تنظیموں کے نمائندوں نے  شرکت کی ۔

 مظاہرے کے دوران  جناب ترکیش نے صدر رجب طیب ایردوان کا پیغام پڑھ کر سنایا جس میں  انہوں نے عوامی طاقت     کی مثال دیتےہوئے کہا کہ ترک قوم نے  اپنے ولولہ انگیز جذبے ، سرفروشی ،وطن سے محبت اور   جمہوریت کی تائید میں  فتح اللہ گولن تنظیم کے  فوجی وردیوں  میں ملبوس دہشت گردوں   کے عزائم  پایہ  خاک  کر دیئے ہیں ۔

  ہماری قوم جس طرح 15 جولائی کی شب   ٹینکوں کی گھن گھرج  ، ہیلی کاپٹروں اور جنگی طیاروں کی بمباری   کے سائے تلے    قوت ایمان سے لبریز ہو کر جس طرح اپنا سینہ تانے،   ملک دشمنوں کے  خلاف سیسہ پلائی دیوار بنی ہے  اس کی مثال دنیا میں کہیں اور نہیں ملتی۔ یہ جنگ جمہوریت اور آزادی کی  جنگ تھی  جسے  قوم نے     شرمندہ تعبیر کیا ۔

انہوں نے کہا کہ  شمالی قبرصی  عوام  کے دل ہمارے  ساتھ دھڑکتے ہیں  اور  ہمیں یقین ہے کہ آپ فتح اللہ گولن  کی شر پسندی کے تمام اڈوں کو بند کرنے میں  حکومت کا  ساتھ دیں گے۔

 وزیراعظم بن علی یلدرم نے بھی    اپنے ویڈیو پیغام میں کہا کہ  فتح اللہ گولن تنظیم       ناکامی کا منہ دیکھ چکی ہے   جس  کا سبب   عظیم ترک قوم تھی ، میں  شمالی قبرصی عوام  کا بھی شکریہ ادا کرنا چاہوں گا جنہوں نے  جمہوریہ ترکی اور اس کی عوام  کو اس مشکل گھڑی میں سہارا  دیا اور  حوصلہ افزائی  کی ۔

 وزیراعظم نے کہا کہ  یہ بھائی چارگی کا نمونہ ہے جو کہ مشکل  وقت میں  خیر سگالی   کا وسیلہ بنتا ہے۔ 15 جولائی کے واقعات   کے خلاف    جس طرح  تمام سیاسی جماعتیں بلا تفریق  و امتیاز اپنے اختلافات بھلا  کر  قومی دھارے میں شامل ہوئی ہیں    یہ ہماری قوم    کے عظیم المرتبت  جذبہ  ایمان اور حب الوطنی   کی ترجمانی کرتا ہے۔

وزیراعظم نے  شمالی قبرصی عوام کا شکریہ ادا کرتےہوئے   کہا کہ اگر خدانخواستہ  شمالی قبرص  پر ایسا وقت آیا تو جمہوریہ ترکی  کی  حکومت اور عوام  آپ کے شانہ بشانہ   کھڑی ہوگی ۔

 



متعللقہ خبریں