دنیا کو پکار پکار کر ، ترک ملت کے خود مختاری کے عشق سے آگاہ کریں گے

ابھی یہ کام ختم نہیں ہوا۔ ابھی ہم کچھ عرصہ اور ایک میلے کی سی شکل میں چوکوں میں جمہوریت کے لئے پہرے کو جاری رکھیں گے۔ بن علی یلدرم

537046
دنیا کو پکار پکار کر ، ترک ملت کے خود مختاری کے عشق سے آگاہ کریں گے

فتح اللہ دہشتگرد تنظیم FETO  کے 15 جولائی  کے حکومت پر قبضے کے اقدام  کے بعد سے لے کر اب تک شہری جمہوریت کی حفاظت کے لئے   ملک بھر میں چوکوں میں موجود ہیں۔

وزیر اعظم بن  علی یلدرم  نے بارطن میں جمہوریت کی حفاظت کے لئے پہرے پر موجود شہریوں کے ساتھ  ٹیلی فون پر رابطہ کر کے خطاب کیا اور پہرے کے خیر و بھلائی کا وسیلہ بننے کی تمنا کا اظہار کیا۔

وزیر اعظم یلدرم نے کہا کہ بارطن ہمیشہ سے حکومت کے ساتھ رہا ہے  ملت کے ساتھ رہا ہے اور 15 جولائی  کے حملے کے اقدام میں پورے ملک کی طرح بارطن میں بھی  قومی مینڈیٹ کی فتح ہوئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ 15 جولائی نہایت سیاہ اور طویل رات تھی لیکن حملے کے اقدام میں شامل FETO کے اراکین  کے دماغ میں ایک پہلو نہیں آیا اور وہ  پہلو ترکی کے عاشق، دنیا  کے رہنما اور ہمارے  چیف کمانڈر  صدر رجب طیب ایردوان ہیں۔ جس چیز کا انہوں نے حساب نہیں لگایا وہ قوم کی حمایت سے اور دعاوں سے  اقتدار میں آنے والی 65 ویں حکومت تھی۔ جو پہلو ان کے دماغ میں نہیں آیا وہ  ملک  کے لئے، ملت کے لئے پرچم کے ساتھ وفاداری کے جذبے کے ساتھ استحکام کے عشق کے ساتھ چوکوں کو بھرنے والی عوام تھی۔ لیکن ابھی یہ کام ختم نہیں ہوا۔ ابھی ہم کچھ عرصہ اور ایک میلے کی سی شکل میں چوکوں میں جمہوریت کے لئے پہرے کو جاری رکھیں گے۔

وزیر اعظم  بن علی یلدرم نے کہا کہ پارٹی کے فرق کو دیکھے بغیرریپبلکن پیپلز پارٹی، نیشنل موومنٹ پارٹی، جسٹس اینڈ ڈویلپمنٹ پارٹی ، سب سول سوسائٹیوں  کے ساتھ چوکوں کو بھرے رکھیں گے۔ دنیا کو پکار پکار کر ، ترک ملت کے خود مختاری کے عشق سے آگاہ کریں گے۔

نائب وزیر اعظم نعمان قرتلمش نے بھی تیکر داع  میں جمہوریت کے پہرے پر موجود شہریوں کے ساتھ ٹیلی فون پر رابطہ کیا۔

قرتلمش نے کہا کہ چوکوں میں  قبضے کی کوشش کے خلاف  جو عزم  سامنے آیا ہے ،غدار کبھی بھی  اس عزم میں دراڑ نہیں ڈال سکیں گے۔

یہ چوک کسی ایک پارٹی کے چوک نہیں ہیں۔ یہ چوک جسٹس اینڈ ڈویلپمنٹ پارٹی کے بھی ہیں، ریپبلکن پیپلز پارٹی کے بھی  ، نیشنل موومنٹ پارٹی کے بھی اور پوری ملت کے  بھی چوک ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہم سب مل کر ان چوکوں میں قومی مینڈیٹ کی حفاظت کرنا جاری رکھیں گے اور ہمارے درمیان نفاق ڈالنے کے خواہشمندوں کے مقابل باخبر رہیں گے۔

استنبول میں بھی سب چوکوں میں  ہزاروں  افراد جمہوریت کے لئے پہرے کو جاری رکھے ہوئے ہیں۔

صدر رجب طیب ایردوان کی اپیل پر کہ چوکوں  کو خالی نہ چھوڑیں ہزاروں شہری تقسیم اسکوائر  میں جمع ہوئے  ترانے گائے اور جمہوریت کے پیغامات دئیے۔

صرف ترک شہریوں نے ہی نہیں  ہجوم  میں شامل عربوں نے بھی اپنے جذبات کا اظہار کیا۔

استنبول میں جمہوریت کے پہرے کی ایک اور جگہ صدر رجب طیب ایردوان کی رہائش گاہ کی جگہ  کسک لی تھی۔

کسک لی میں جمہوریت کے پہرے میں ٹی آر ٹی  کے ڈرامہ سیریل "دریلش ایرتغرل" کے فنکار بھی موجود تھے۔

دارالحکومت انقرہ میں قزل آئی اسکوائر میں بھی عوام  صبح تک موجود رہے  اور ترک پرچموں اور ترانوں کے ساتھ ایک میلے کی فضاء بنائے رکھی۔



متعللقہ خبریں