جرمنی انسداد دہشت گردی کی جنگ میں ترکی کے ساتھ ہے: وان ڈر لین

جرمن وزیر دفاع ارسلا وان ڈر  لین  نے  ترک ہم منصب  فکری ایشیک   سے ٹیلیفون پر  استنبول حملوں  کے حوالے سے تعزیت کا اظہار کیا اور کہا کہ اس مشکل گھڑی میں جرمنی ترک عوام کے ساتھ ہے

521527
جرمنی انسداد دہشت گردی کی جنگ میں  ترکی کے ساتھ ہے:  وان ڈر لین

جرمن وزیر دفاع ارسلا وان ڈر  لین  نے  ترک ہم منصب  فکری ایشیک   سے ٹیلیفون پر  استنبول حملوں  کے حوالے سے تعزیت کا اظہار کیا ہے۔

 وزارت دفاع کے ذرائع کے مطابق ، جرمن وزیر دفاع   نے کہا کہ  اُن کا ملک   اس کٹھن وقت میں ترک عوام کے ساتھ ہے۔

 جرمن  وزیردفاع اور  ان کے ترک ہم منصب  کے درمیان   8 تا 9 جولائی کے درمیان  پولینڈ میں منعقدہ  نیٹو اجلاس  کے دوران ملاقات  ہو گی   ۔

جرمن وزیر دفاع   نے  ترکی  میں واقع  امریکی فوجی اڈے  پر جرمن فضائیہ     کی  تعیناتی کی اجازت دینے پر  حکومت ترکی کا شکریہ  ادا کیا ۔



متعللقہ خبریں