ایردوان۔اوباما ٹیلیفون بات چیت،مختلف امور پر تبادلہ خیال

صدر رجب طیب ایردوان  نے  امریکی ہم منصب براک اوباما کے ساتھ ٹیلیفون پر بات چیت کی جس میں شام کی موجودہ صورت حال،داعش    کی کاروائیوں میں کمی   سمیت ترکی اور یورپ میں   دہشت گردی کے خاتمے پر  مشترکہ تعاون کی یقین دہانی  کا اعادہ کیا گیا

493599
ایردوان۔اوباما ٹیلیفون بات چیت،مختلف امور پر تبادلہ خیال

صدر رجب طیب ایردوان  نے  امریکی ہم منصب براک اوباما کے ساتھ ٹیلیفون پر بات چیت کی ۔

 یہ بات چیت  70 منٹ تک جاری رہی جس میں شام کی موجودہ صورت حال،داعش    کی کاروائیوں میں کمی   سمیت ترکی اور یورپ میں   دہشت گردی کے خاتمے پر  مشترکہ تعاون کی یقین دہانی  کا اعادہ کیا گیا ۔

   علاوہ ازیں بات چیت میں  شام میں فائر بندی       کے احترام  اور  سیاسی تبدیلی  جیسے موضوعات پر پیش رفت  میں عالمی تعاون  کی اہمیت اجاگر کرنے سمیت  پی کےکے اور اس جیسی دیگر  دہشت گرد تنظیموں  کے خلاف جنگ میں  حمایت کا بھی  فیصلہ کیا گیا ۔

 صدر اوباما نے   کہا کہ نیٹو  کے اتحادی ممالک ترکی کی سلامتی کو اہمیت دیتے ہیں۔



متعللقہ خبریں