ترکی کیساتھ پاک فضائیہ کے ایف 16 طیاروں کو جدید بنانے کامعاہدہ

پاک فضائیہ کے ایف 16طیاروں کو جدید بنانے کیلئے ترکی سے معاہدہ طے پاگیا۔جس کیلئے پاکستان75 ملین ڈالرز ادا کرے گا۔

491037
ترکی کیساتھ پاک فضائیہ کے ایف 16 طیاروں کو جدید بنانے کامعاہدہ

 

پاک فضائیہ کے ایف 16طیاروں کو جدید بنانے کیلئے ترکی سے معاہدہ طے پاگیا۔جس کیلئے پاکستان75 ملین ڈالرز ادا کرے گا۔

ترک ایشیاء بحرالکاہل کونسل برائے فارن اکنامک ریلیشنز بورڈ کے اعلیٰ افسر نے بتایا  ہے کہ ترکی اور پاکستان کے کئی جہتی تعلقات اب دفاعی شعبہ میں بھی تیزی سے فروغ پذیر ہیں۔ انہوں نے مختلف ممالک سے آئے ہوئے صحافیوں کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ دونوں ممالک نے شہری ہوا بازی کے شعبہ میں  معاہدہ کیا ہے جس کے تحت ترکی پاکستان ائرفورس کے لڑاکا طیاروں کو جدید ترین بنائے گا۔ان جہازوں میں سے کچھ جہاز پہلے ہی پاکستان سے ترکی پہنچ چکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ترکی ایف16 طیاروں کے اسپیئرپارٹس بنانے کے علاوہ ان جہازوں کے انجن بھی تیار کررہا ہے ۔پاکستان میں کاروباری مواقع کے بارے میں ایک سوال کے جواب میں وولکن یوذر کے ریجنل کوآرڈینیٹر نے کہا کہ پاکستان میں کم از کم100 ترک کمپنیاں پہلے ہی کاروبار کررہی ہیں۔ان کمپنیوں نے 2014ء تک پاکستان میں 2 ارب70 کروڑ ڈالرز کی سرمایہ کاری کررکھی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ توانائی ،انفرااسٹرکچر اور سیوریج کے پراجیکٹس میں ترک کمپنیوں کی مزید سرمایہ کاری کا امکان ہے اور ترک کوکا کولا کمپنی کی طرف سے پاکستان میں آئندہ 3 برسوں کے دوران250 ملین ڈالرز کی سرمایہ کاری کا امکان ہے ۔



متعللقہ خبریں