ہم آزادی کے حامل اور انسانیت کی بنیاد پر استوار آئین کے لئے کوشش کر رہے ہیں

ہمارا ہدف عصری  آئینی حکومت کے اصولوں کے اندر  رہتے ہوئے  تیار کئے جانے والے آزادیوں کے حامل آئینی متن کو اسمبلی اور رائے عامہ کے سامنے پیش کرنا ہے۔ داود اولو

479873
ہم آزادی کے حامل اور انسانیت کی بنیاد پر استوار آئین کے لئے کوشش کر رہے ہیں

ترکی کے وزیر اعظم احمد داود اولو نے کہا ہے کہ ہم ایک ایسے آزادی کے حامل آئین کے لئے کوشش کر رہے ہیں کہ جس کی بنیاد انسانیت پر ہو۔

اپنے دورہ قطر سے قبل انقرہ ایسن بوا ائیر پورٹ پر  وزیر اعظم داود اولو نے ایجنڈے کے موضوعات سے متعلق بیانات جاری کئے۔

اخباری نمائندوں کی طرف سے نئے آئین سے متعلق پوچھے گئے سوالات کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ "ہمارا ہدف عصری  آئینی حکومت کے اصولوں کے اندر  رہتے ہوئے  تیار کئے جانے والے آزادیوں کے حامل آئینی متن کو اسمبلی اور رائے عامہ کے سامنے پیش کرنا ہے۔ ہم  ایک ایسے متن کی تیاری کے لئے کوششیں صرف کر رہے ہیں کہ جو ہماری اپنی اقدار  پر مبنی ہو اور اس دائرہ کار میں عالمی و قومی اقدار  کو مخاطب کرتا ہو۔ اس متن  کی بنیادی خصوصیت آزادی ہے"۔

صدارتی نظام کے بارے میں بھی بات کرتے ہوئے داود اولو نے کہا کہ ہمارا ارادہ موجودہ  مڑے تڑے سسٹم کو مکمل طور پر تبدیل کرنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں ہم نے جس پہلو پر اپنی توجہ مرکوز کی ہے وہ واضح، داخلی توازن کا حامل  اور انتظامیہ میں اختیارات  کی پیچیدگی کا سبب نہ بننے والے نظام  کا قیام ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہماری ترجیح صدارتی نظام پر آئیڈیل ترین  عصری شکل میں غور کرنا ہے   کہ جس کا اب تک ہم دفاع کر رہے ہیں ۔

وزیر اعظم احمد داود اولو  نے کہا کہ آئین کی تحریر کا کام جاری ہے اور  متن کے بارے میں جاری چہ میگوئیاں حقیقت پر مبنی نہیں ہیں۔

انہوں نے یکم مئی کو باہمی مفاہمت کے ساتھ باقر کھوئے میں  اس سلسلے میں تقریب کے انعقاد کا فیصلہ کرنے والی لیبر یونینوں کے نمائندوں کا بھی شکریہ ادا کیا۔



متعللقہ خبریں