ترکی کی وزارتِ خارجہ نے شامی پناہ گزینوں پر فائرنگ کی خبروں کی تردید کردی

وزارتِ خارجہ کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق متعدد غیر ملکی نشریاتی اداروں کی جانب سے کیے جانے والے ان دعووں کے حقیقت سے ذرہ بھر بھی کوئی تعلق نہ ہونے سے آگاہ کیا ہے

473305
ترکی کی وزارتِ خارجہ نے شامی پناہ گزینوں پر فائرنگ  کی خبروں کی تردید کردی

ترکی نے ترک مسلح افواج کی جانب سے جنوبی سرحدوں دہشت گرد تنظیم داعش سے فرار ہو نے والے شامی سویلین پر فائرنگ کرنے سے متعلق دعووں کی تردید کی ہے۔

وزارتِ خارجہ کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق متعدد غیر ملکی نشریاتی اداروں کی جانب سے کیے جانے والے ان دعووں کے حقیقت سے ذرہ بھر بھی کوئی تعلق نہ ہونے سے آگاہ کیا ہے۔

وزارتِ خارجہ کے ترجمان تانجو بلگیچ نے اس موضوع سے متعلق بیان دیتے ہوئے کہا ہے کہ ترکی نے شام کی خانہ جنگی سے فرار ہونے والے تین ملین شامی باشندوں کو پناہ دے رکھی ہے۔

انہوں نے کہا کہ گزشتہ ہفتے شام کے شمال میں دہشت گرد تنظیم داعش کے حملوں کی وجہ سے ہزار ہا شامی پناہ گزین ایک بار پھر اپنا گھر بار ترک کرنے پر مجبور ہوگئے ہیں ۔ ہمارے ملک کے امدادی اداروں نے اس حالیہ صورتِ حال کے دائرہ کار میں شامی پناہ گزینوں کی امداد کے لیے تمام ضروری اقدامات اختیار کیے جا رہے ہیں۔



متعللقہ خبریں