منفی حالات کے باوجود ترکی ایک مستحکم شکل میں آگے بڑھ رہا ہے

ان دہشت گرد تنظیموں کے پیچھے جو بھی ہو اور انہیں جیسی بھی مدد فراہم کرے بلاشبہ اس تشدد اور جرم کے جتھے کے خلاف فتح ترکی کی ہو گی۔ نعمان قرتلمش

472474
منفی حالات کے باوجود ترکی ایک مستحکم شکل میں آگے بڑھ رہا ہے

ترکی کے نائب وزیر اعظم اور حکومتی ترجمان نعمان قرتلمش نے کہا ہے کہ اسلامی جغرافیہ میں درپیش منفی حالات کے باوجود ترکی ایک مستحکم شکل میں آگے بڑھ رہا ہے۔

نائب وزیر اعظم نے ضلع اوردو کے دورے کے دوران ایجنڈے کے موضوعات کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ ترکی اس وقت ایک آتشی چیمبر میں ہے لیکن اس کے باوجود مستحکم شکل میں اپنے راستے پر آگے بڑھ رہا ہے اور اس حوالے سے ایک مثال تشکیل دے رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ترکی کی یہ صورتحال بعض حلقوں کو تشویش میں مبتلا کر رہی ہے اور حالیہ دنوں میں ترکی جس دہشت گردی کا سامنا کر رہا ہے وہ اس کا واضح ثبوت ہے۔

یہ جو کچھ آپ دیکھ رہے ہیں وہ چار پانچ عسکریت پسندوں پر مشتمل نہیں ہے بلکہ اس کے پیچھے 72 قومیں موجود ہیں جو ترکی کو کمزور کرنے کے لئے ان تنظیموں کی مدد کر رہی ہیں۔

لیکن ان دہشت گرد تنظیموں کے پیچھے جو بھی ہو اور انہیں جیسی بھی مدد فراہم کرے بلاشبہ اس تشدد اور جرم کے جتھے کے خلاف فتح ترکی کی ہو گی۔



متعللقہ خبریں