بیشکتاش اسٹیڈیم کا افتتاح صدر ایردوان کے ہاتھ سے

استنبول میں تعمیر کردہ اسٹیڈیم فنی اور تیکنیکی اعتبار سے دنیا بھر کے گنتی کے چند اسٹیڈیم میں شمار ہوتا ہے

468428
بیشکتاش اسٹیڈیم کا افتتاح صدر ایردوان کے ہاتھ سے

صدر رجب طیب ایردوان کا کہنا ہے کہ گزشتہ 13 برسوں میں ترکی کی میزبانی میں منعقدہ 659 بین الاقوامی آرگنائز یشنز کے ساتھ اس شعبے میں بھی ترکی کے اہل ہونے کا ثبوت پیش کیا ہے۔

صدر ایردوان نے استنبول میں بیشکتاش جمناسٹک کلب کے حال ہی تعمیرات مکمل ہونے والے "ووڈا فون اسٹیڈیم " کا افتتاح کیا ہے۔

مختلف شہروں میں مزید 14 اسٹیڈیمز کے زیرِ تعمیر ہونے پر زور دینے والے ایردوان نے بتایا کہ 9 اسٹیڈیمز کے حوالے سے فنی کام جاری ہے، قلیل مدت کے اندر ان کی تعمیر کا کام بھی شروع ہو جائیگا۔

اولمپکس کے لیے کھلاڑیوں کی تیاری اور ان تربیت کے موضوع پر سنجیدہ سطح کی پیش رفت حاصل کرنے کا بھی ذکر کرنے والے جناب ایردوان نے بتایا کہ ارض روم سے انطالیہ تک، ترابزون سے مرسن تک متعدد شہروں میں کھیلوں کے بین الاقوامی مقابلوں کے انعقاد کے حوالے سے ہماری معیاری تنصیبات اور امکانات موجود ہیں۔



متعللقہ خبریں