سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس ،فرانس کی مخالفت

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے جنیوا میں روس کی خواہش پر شام سے متعلق اجلاس طلب کیا جس میں روسی حکومت کی طرف سے ترکی کی سر زنش کرنے کی کوشش کی گئی

436092
سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس ،فرانس کی مخالفت

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے جنیوا میں روس کی خواہش پر شام سے متعلق اجلاس طلب کیا ۔

اجلاس میں فرانس نےروسی حکومت کے پڑھے جانے والے متن کو "اشتعال انگیز" قرار دیتےہوئے مسترد کر دیا۔

روس نےسلامتی کونسل میں اس موضوع پر بحث کی اجازت طلب کی کہ ترکی شمالی شام میںYPG کے ٹھکانوں کو نشانہ بنا رہا ہے۔

روسی محکمہ خارجہ کے مطابق یہ حملے شامی سر زمین کی بقا کے خلاف ہیں جنہیں روکنے کےلیے سلامتی کونسل سے رجوع کیا گیا ہے۔

البتہ جینوا میں ہونے والےاس ہنگامی اجلاس کے دوران فرانس نےروس کی اس درخواست کو مسترد کر دیا ۔

فرانس کے صدر فرانسواں اولاند نےکہا ہےحکومت رو س اسد اتنظامیہ کی چاپلوسی چھوڑتے ہوئےبحالی امن مذاکرات میں دنیا کا ساتھ دے۔



متعللقہ خبریں