پاکستان کی جانب سے انقرہ دشہت گردی کے واقعے کی شدید مذمت

حکومتِ پاکستان کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کو انقرہ میں دہشت گردی کے واقعے جس میں متعدد قیمتی جانوں سے ہاتھوں دھونے پڑے ہیں اور متعدد افراد زخمی ہوئے ہیں سے شدید دکھ پہنچا ہے

434691
پاکستان کی جانب سے انقرہ دشہت گردی کے واقعے کی شدید مذمت

حکومتِ پاکستان نے پاکستان کی انقرہ کے دہشت گردی کے حملہ کی شدید مذمت کی ہے اور ترکی کے ساتھ مکمل یک جہتی کا اظہار کیا ہے۔

حکومتِ پاکستان کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کو انقرہ میں دہشت گردی کے واقعے جس میں متعدد قیمتی جانوں سے ہاتھوں دھونے پڑے ہیں اور متعدد افراد زخمی ہوئے ہیں سے شدید دکھ پہنچا ہے ۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ پاکستان اس دہشت گردی کے واقعے کے شدید مذمت کرتا ہے اور ترکی کے ساتھ مکمل یک جہتی کا اظہار کرتا ہے۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ حکومت پاکستان اس دہشت گردی کے واقعے میں اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھنے والے افراد کے اہلخانہ کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کرتی ہے اور جان بحق ہونے والے افراد کے لیے دعا گو ہے۔ اس موقع پر حکومتِ پاکستان اپنے برادر ملک ترکی کی حکومت اور عوام کے ساتھ تعزیت کرتی ہے اور جو افراد اس واقعے میں زخمی ہوئے ہیں ان کی جلد صحت یابی کے لیے دعا گو ہے۔

حکومتِ پاکستان نے اپنے اعلامیے میں کہا ہے کہ وہ دہشت گرد اس کی شکل کیسی ہی کیوں نہ ہو شدید مذمت کرتی ہے۔ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ترکی دہشت گردی پر مکمل طور پر قابو پا لے گا ۔



متعللقہ خبریں