ترکی کی شمالی کوریا کے دور مار میزائیل کے تجربےکی شدید مذمت

وزارتِ خارجہ کی جانب سے جاری کردہ تحریری بیان میں شمالی کوریا سے فوری طور پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں پر پوری طرح عمل درآمد کرنے کی ضرورت پر زور دیا گیا ہے

428852
ترکی  کی شمالی کوریا کے  دور مار میزائیل کے تجربےکی شدید مذمت

ترکی نے شمالی کوریا کی جانب سے کیے جانے والے دور مار میزائل کے تجربے کی شدید مذمت کی ہے۔

وزارتِ خارجہ کی جانب سے جاری کردہ تحریری بیان میں شمالی کوریا سے فوری طور پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں پر پوری طرح عمل درآمد کرنے کی ضرورت پر زور دیا گیا ہے۔

شمالی کوریا کی جانب سے چھ جنوری کو ہائیڈروجن بم کے تجربے کی یاد دہانی کرواتے ہوئے کہا گیا ہے کہ شمالی کوریا کا یہ چھ جنوری کو کیا جانے والا تجربہ چھٹا نیوکلئیر تجربہ ہے جس سے علاقے کو استحکام کو سخت نقصان پہنچ رہا ہے۔

جاری کردہ بیان میں جزیرہ نما کوریا کو نیو کلئیر اسلحے سے پاک کرنے کے ساتھ ساتھ چھ فریقی مذاکرات شروع کرنے کی ضرورت پر زور دیا گیا ہے۔



متعللقہ خبریں