روس: ترک سفارتخانے پر حملے کی کوشش،نوجوان سراپا احتجاج

روس کے دارالحکومت ماسکو میں سینکڑوں افراد نے ترک سفارتخانے کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا اور ترکی کی طرف سے روس کے طیارے کو نشانہ بنانے کے خلاف نعرے بازی کی

354825
روس: ترک سفارتخانے پر حملے کی کوشش،نوجوان سراپا احتجاج

روس کے دارالحکومت ماسکو میں سینکڑوں افراد نے ترک سفارتخانے کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا اور ترکی کی طرف سے روس کے طیارے کو نشانہ بنانے کے خلاف نعرے بازی کی۔
خبر کے مطابق سینکڑوں روسی نوجوان ترک سفارت خانے کے سامنے جمع ہوگئے اور انہوں نے سفارتخانے پر حملے کی کوشش بھی کی لیکن پولیس نے انہیں روک دیا۔
روس کے ساتھ تنازعہ میں یورپی یونین نے ترکی کی حمایت کا اعلان کر دیا ہے جبکہ روسی وزیر خارجہ سرگی لیوروف نے کہا ہے کہ روسی طیارے کو مار گرانے کا واقعہ کسی باقاعدہ منصوبہ بندی کے تحت کیا گیا حملہ لگتا ہے اور ترکی روس کے تحفظات دور کرنے میں ناکام رہا ہے اس کے جواب میں ترک وزیر خارجہ چاوش اولو نے اس خدشے کو مسترد کر دیا ہے۔
دوسری جانب ترک وزیر خارجہ نے اپنے روسی ہم منصب کو فون کیا اور پائلٹ کی ہلاکت پر افسوس کا اظہار کیاجبکہ صدر رجب طیب ایروان نے کہا ہے کہ جب طیارے پر حملہ کیا گیا تو اس وقت پتہ نہیں تھا کہ وہ روسی طیارہ ہے۔
جرمن چانسلر انگیلا مرکل نے کہا ہے کہ ترکی کے ہاتھوں روسی طیارے کی تباہی نے شام کی صورت حال کے سیاسی حل کو مزید پیچیدہ بنا دیا ہے۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں