مسلم ممالک دہشت گردی اور ہجرت کے مسئلے کو حل کریں ،صدرایردوان

صدر رجب طیب ایردوان نے کہا ہے کہ دہشت گردی اور ہجرت کے مسئلے کو حل کرنے کے لیے اسلامی ممالک پر اہم ذمہ داریاں عائد ہوتی ہیں ۔

419495
مسلم ممالک دہشت گردی اور ہجرت کے مسئلے کو حل کریں ،صدرایردوان

صدر رجب طیب ایردوان نے کہا ہے کہ دہشت گردی اور ہجرت کے مسئلے کو حل کرنے کے لیے اسلامی ممالک پر اہم ذمہ داریاں عائد ہوتی ہیں ۔
انھوں نےاستنبول میں اسلامی تعاون تنظیم کے وزراء صحت کے اجلاس کی اختتامی نشست سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسلام کا نام استعمال کرتے ہوئے مسلمانوں کو سب سے زیادہ نقصان پہنچانے والی داعش ،القائدہ اور بوکو حرام جیسی دہشت گرد تنظیموں کیخلاف جدوجہد میں اتحاد و یکجہتی کا مظاہرہ کرنے کی ضرورت ہے ۔ ہمیں مسلمانوں کی خونریزی کرنے والوں، ان کے وقار کو ٹھیس پہنچانے والوں اور ان کے مستقبل کو تاریک کرنے والوں کی چالوں کو ناکام بنانے کی ضرورت ہے ۔ہم 1٫7 ارب مسلمانوں کی تقدیر کو دہشت گردوں کے رحم و کرم پر نہیں چھوڑ سکتے ۔
صدر ایردوان نے کہا کہ اسوقت دنیا دہشت گردی اور ہجرت کے سنگین مسئلے سے دوچار ہے اور مسلمان اور مسلم ممالک اس کے مرکز میں ہیں ۔ دیگر ممالک دہشت گردی اور ہجرت کے بحران سے پیدا ہونے والے مسائل کیخلاف جو ردعمل دکھا رہے ہیں اس کا ہدف بھی مسلم ممالک ہیں ۔دہشت گردی ایک دلدل ہے اور اس کی اہم ترین وجہ غربت اور جہالت ہے ۔دہشت گردی کی پشت پناہی کرنے والی قوتیں غریب انسانوں کو ہی خود کش حملوں کے لیے منتخب کرتی ہیں ۔ہمیں دہشت گردی کے دلدل کو خشک کرنے کی اشد ضرورت ہے ۔
صدر ایردوان نے کہا کہ ترکی شامی مہاجرین کی ساڑھے چار ارب ڈالر کی امداد کرنے والا تیسرا بڑا ملک ہے۔ ہم تما م مسلم ممالک کو اپنے ساتھ دیکھنے کے خواہشمند ہیں ۔انھوں نے یہ بھی واضح کیا کہ دنیا میں پہلی بار عالمی انسانی امداد نامی سربراہی اجلاس آئندہ سال ترکی میں منعقد ہو گا ۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں