جی ٹوئینٹی سربراہی اجلا س میں شریک سربراہان کے اعزاز میں عشائیہ

صدر رجب طیب ایروان نے جی ٹوئینٹی سربراہی اجلا س میں شریک سربراہان کے اعزاز میں عشائیہ دیا ۔

417565
جی ٹوئینٹی سربراہی اجلا س میں شریک سربراہان کے اعزاز میں عشائیہ



صدر رجب طیب ایروان نے جی ٹوئینٹی سربراہی اجلا س میں شریک سربراہان کے اعزاز میں عشائیہ دیا ۔
تین گھنٹے تک جاری عشائیے میں دہشت گردی اور مہاجرین کے بحران جیسے موضوعات پر بھی بات چیت ہوئی اور یہ واضح کیا گیا کہ پیرس حملے دہشت گردی کے عالمی مسئلہ ہونے کا واضح ثبوت ہیں ۔صدر ایردوان نے کہا کہ ترکی 1970 سے دہشت گردی کا سامنا کر رہا ہے ترکی ہر طرح کی دہشت گردی کیخلاف ہےاور دہشت گردی کیخلاف جدوجہد کا بھر پور عزم رکھتا ہے ۔ترکی کی شام کیساتھ 911 کلومیٹر اور عراق کیساتھ 384 کلومیٹر طویل سرحدیں موجود ہے ۔ ترکی اتحادی ممالک کیساتھ تعاون اور معلومات کےمبادلے کو وسعت دینے کی ضرورت پر زور دیتا ہے ۔ترکی پی کے کے ،پی وائے ڈی اور داعش جیسی تنظیموں کو دہشت گرد تنظیمیں قرار دیتے ہوئے ان کیساتھ جدوجہد کا عزم رکھتا ہے ۔اجلاس میں شریک ممالک نے دہشت گردی اور اسلام کو ایک دوسرے سے جدا رکھنے کی ضرورت پر زور دیا ہے ۔اس سلسلے میں مسلمان ممالک کے سربراہان پر اہم ذمہ داریاں عائد ہوتی ہیں ۔ مسائل کی اصل وجوہات جانتے ہوئے حل تلاش کرنے کی ضرورت ہے ۔ ترکی پانچ سال سے عراق اور شام سے آنے والے مہاجرین کو پناہ دئیے ہوئے ہے اور اسوقت ترکی میں اڑھائی میلین کے قریب شامی اور عراقی مہاجرین موجود ہیں ۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں