ہم یورپی یونین سے مذاکراتی ابواب کھولنے کی توقع کرتے ہیں

ہم یورپی یونین سے نئے مذاکراتی ابواب کھولنے کے ساتھ ساتھ تمام ضروری اقدامات کرنے کی توقع رکھتے ہیں

415543
ہم یورپی یونین سے مذاکراتی ابواب کھولنے کی توقع کرتے ہیں

ترکی کے وزیر اعظم احمد داود اولو نے کہا ہے کہہم یورپی یونین سے نئے مذاکراتی ابواب کھولنے کے ساتھ ساتھ تمام ضروری اقدامات کرنے کی توقع رکھتے ہیں۔
داود اولو نے چانکایہ ریذیڈینس پر یورپی یونین کمیشن کے نائب سربراہ فرانس ٹِمرمینز کے ساتھ ملاقات کی۔
تقریباً 50 منٹ تک جاری رہنے والے ان مذاکرات میں یکم نومبر کے انتخابات کے نتائج، ترکی کے یورپی یونین کی رکنیت کے مرحلے، شام کی وجہ سے پیدا ہونے والے مہاجرین کے مسئلے، ویزے کی معافی اور ریڈ مشن ایگریمنٹ کے اطلاق، یورپی یونین کی شائع کردہ ترقیاتی رپورٹ اور قبرص مذاکرات کے موضوع پر بات کی گئی۔
وزیر اعظم داود اولو نے ،انتخابات کے بعد سب سے پہلے ٹِمرمینز کے زیر قیادت یورپی یونین کے وفد کے ساتھ ملاقات کر نے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ترک عوام نے یکم نومبر کے انتخابات میں 85 فیصد شرکت کر کے جمہوریت پر اپنے یقین کو بھی واضح کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ یورپی یونین کی مکمل رکنیت نئی حکومت کی اہم ترین ترجیحات میں سے ایک ہے اور اس معاملے میں ہم یورپی یونین سے نئے مذاکراتی ابواب کھولنے کے ساتھ ساتھ تمام ضروری اقدامات کرنے کی توقع رکھتے ہیں۔
داود اولو نے کہا کہ دونوں فریقین کے لئے اہمیت کے حامل توانائی، مالیاتی پالیسیوں ، انصاف اور امور داخلہ سے متعلق ابواب کا نہ کھولا جانا سمجھ سے باہر ہے۔
انہوں نے کہا کہ ترکی کی حیثیت سے رکنیت کے عمل میں پیش رفت کے لئے ہم ہر طرح کی کوشش کرنے کے لئے تیار ہیں۔
یورپی یونین کمیشن کے نائب سربراہ فرانس ٹِمرمینز نے بھی انتخابی نتائج پر وزیر اعظم احمد داود اولو کو مبارکباد پیش کی اور 7 جون کے بعد پیش آنے والی تبدیلی کی طرف توجہ مبذول کروائی۔
ٹِمرمینز نے کہا کہ اس وقت یورپی یونین میں ترکی کے ساتھ تعلقات کو مزید آگے لے جانے کی ایک متفقہ سوچ موجود ہے لہٰذا اس موقعے کو ضائع نہیں کرنا چاہیے۔
ویزے میں آسانی اور ریڈ مشن ایگریمنٹ کے موضوع پر مذاکرات میں پیش رفت کا ذکر کرتے ہوئے ٹِمرمینز نے کہا کہ یہ دونوں مرحلے ایک دوسرے سے علیحدہ نہیں کئے جا سکتے۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں