داعش کے ٹھکانوں کے خلاف بڑے پیمانے پر آپریشن

شام کے ترکی کی سرحد کے قریب بعض نقاط پر داعش کے اہداف کو مخالف ترکمانوں نے زمین سے اور ترکی اور امریکہ نے فضاء سے نشانہ بنایا

406393
داعش کے ٹھکانوں کے خلاف بڑے پیمانے پر آپریشن

ترک مسلح افواج نے شام کے گاوں حارجے لی میں دہشت گرد تنظیم داعش کے ٹھکانوں کے خلاف بڑے پیمانے پر آپریشن کیا۔
اطلاع کے مطابق شام کے ترکی کی سرحد کے قریب بعض نقاط پر داعش کے اہداف کو مخالف ترکمانوں نے زمین سے اور ترکی اور امریکہ نے فضاء سے نشانہ بنایا۔
دہشت گرد تنظیم داعش مخالف کولیشن کے دائرہ کار میں ترک ایف ۔16 طیاروں نے صبح کے وقت سرحد پار دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر بمباری کی۔
آپریشن میں انجیر لک بیس سے پرواز کرنے والے ترکی کے 6 عدد ایف۔16 طیاروں نے سمارٹ ایمونیشن کے استعمال سے 8 فضائی حملے کئے جبکہ کولیشن کے ڈرون طیارے نے ایک حملہ کیا۔
آپریشن میں داعش کے 8 ٹھکانوں کو تباہ کیا گیا اور اس میں شامی مخالف گروپوں میں سے ترکمانوں کے سلطان مراد ڈویژن نے زمین سے حصہ لیا۔
تقریباً 600ا فراد کی ترکمان یونٹ نے حارجے لی گاوں میں کلین اپ آپریشن شروع کیا۔
آپریشن کے ساتھ مخالف دمشق فرنٹ نے بھی تعاون کیا۔
آپریشن میں داعش کے 50 سے زائد دہشت گرد ہلاک اور 30 کے قریب زخمی ہو گئے ہیں۔
حارجے لی اور دیلہا دیہاتوں میں داعش اور مخالفین کے درمیان جھڑپیں جاری ہیں۔
واضح رہے کہ ترکی کی سرحد سے متصل گاوں حارجے لی پر داعش نے ماہِ جولائی میں قبضہ کیا تھا۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں