صدرایردوان کی زیر قیادت قومی سلامتی کی کمیٹی کا اجلاس

یکم نومبر کے انتخابات سے قبل صدر رجب طیب ایردوان کی زیر قیادت قومی سلامتی کا اجلاس ہوا جس میں دہشت گردی کیخلاف جدوجہد کے عزم کا اظہار کیا گیا ۔

357229
صدرایردوان کی زیر قیادت قومی سلامتی کی کمیٹی کا اجلاس

یکم نومبر کے انتخابات سے قبل صدر رجب طیب ایردوان کی زیر قیادت قومی سلامتی کا اجلاس ہوا جس میں دہشت گردی کیخلاف جدوجہد کے عزم کا اظہار کیا گیا ۔
اجلاس کے بعد جاری کردہ اعلان میں بتایا گیا ہے کہ اجلاس میں دہشت گرد ی میں ملوث تنظیموں اور ان کے حمایتی گروپوں کیساتھ جدوجہد کو جاری رکھنے،انقرہ میں ہونے والے دہشت گرد حملے کے دائرہ کار میں جاری تحقیقات کا ہمہ پہلو جائزہ لیا گیا ۔علاوہ ازیں، اجلاس میں دہشت گرد تنظیم پی کے کے کی شام میں شاخ کو عالمی دہشت گرد تنظیموں کی فہرست میں شامل کروانے کی ضرورت پر زور دیا گیا ۔شام کی حالیہ صورتحال اور مہاجرین کے بحران پر غور کیا گیا اور عالمی برادری کیطرف سے مہاجرین کے مسئلے میں دلچسپی لینے کی اہمیت کو واضح کیا گیا ۔
اجلاس میں یہ واضح کیا گیا کہ اسرائیل کی عالم انسانیت کے مشترکہ ورثے القدس اور مسجد الاقصیٰ سے متعلق اشتعال انگیز پالیسی ناقابل قبول ہے ۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں