جنوبی قبرصی یونانی انتظامیہ کے وزیر خارجہ کے دعوے بے بنیاد

جنوبی قبرصی یونانی انتظامیہ کے گارنٹی سسٹم سے متعلق کئے جانے والے اور جنوبی قبرصی یونانی انتظامیہ کے ذرائع ابلاغ میں جگہ پانے والے دعوے بے بنیاد ہیں

355940
جنوبی قبرصی یونانی انتظامیہ کے وزیر خارجہ کے دعوے بے بنیاد

ترکی کی وزارت خارجہ کے ترجمان تانجو بلگچ نے جنوبی قبرصی یونانی انتظامیہ کے وزیر خارجہ کے بیان کے حوالے سے گارنٹی سسٹم سے متعلق کئے جانے والے اور جنوبی قبرصی یونانی انتظامیہ کے ذرائع ابلاغ میں جگہ پانے والے دعووں کو بے بنیاد قرار دیا ہے۔
بلگچ نے یونانی قبرصی انتظامیہ کے ذرائع ابلاغ میں شائع ہونے والی گارنٹی سسٹم سے متعلقہ خبروں کے متعلق سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ ترکی اس وقت جاری مذاکراتی عمل کے فوری منصفانہ ، وسیع اور پائیدار حل کے لئے پُر عزم شکل میں تعاون کو جاری رکھے ہوئے ہے اور ضمانتوں کے بارے میں ترکی کا طرز عمل واضح ہے۔
انہوں نے کہا کہ اس موضوع پر مذاکراتی عمل کے آخری مرحلے میں دیگر ضامن ملکوں کی شرکت سے پانچ فریقی فارمیٹ پر اجلاس کیا جائے گا اور ترکی اپنے نقطہ نظر کو اس اجلاس میں پیش کرے گا۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں