ملک سے دہشت گردی کو جڑ سے ختم کرنا ہمارا فریضہ ہے: باھچیلی

قوم پرست تحریک پارٹی کے چیئر مین دولت باھچیلی نے کہا ہے کہ ترکی کے ٹکڑے کرنے سے متعلق جو سازشیں ہو رہی ہیں انہیں ناکام بنانا ہم سب کا فریضہ ہے

353636
 ملک سے  دہشت گردی کو جڑ سے ختم کرنا ہمارا فریضہ ہے: باھچیلی

قوم پرست تحریک پارٹی کے چیئر مین دولت باھچیلی نے انقرہ کے غازی محلے میں نماز عید ادا کرنے کے بعد پارٹی کے بانی الپ ارسلان ترکیش کی قبر کی زیارت کی ۔
بعد ازاں ایک بیان دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ملک میں رونما ہونے والے حالیہ دہشت گردی کے واقعات پر قوم رنجیدہ ہے جن کا ملک سے خاتمہ ضروری ہے ۔
انہوں نے کہا کہ ترکی کے ٹکڑے کرنے سے متعلق جو سازشیں ہو رہی ہیں انہیں ناکام بنانا ہم سب کا فریضہ ہے ۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں