داعش کے خلاف جنگ میں ترکی سر فہرست ہے

یورپی یونین امور کے وزیر بوزکر نے داعش کی ہر گز حمایت نہ کرنے پر زور دیتے ہوئے داعش کے خلاگ جنگ کے لیے غیر رسمی دستوں کو بروئے کار لائے جانے کی اپیل کی

337882
داعش کے خلاف  جنگ میں ترکی سر فہرست ہے

یورپی یونین امور کے وزیر اور مذاکرات کار وولکان بوزکر کا کہنا ہے کہ کسی بھی ملک نے ترکی کی حد تک دہشت گرد تنظیم داعش کے خلاف جدوجہد نہیں کی۔
انہوں نے ترکی کے داعش کی ہر گز حمایت نہ کرنے پر زور دیتے ہوئے داعش کے خلاگ جنگ کے لیے غیر رسمی دستوں کو بروئے کار لائے جانے کی اپیل کی۔
بوزکر نے پی وائے ڈی کو ترکی کی سرحدوں پر کسی کردی علاقے کے قیام کی اجازت نہ دینے کی توضیح کرتے ہوئے کہا کہ متحدہ امریکہ اور ترکی نے پی وائےڈی اور داعش کا وجود نہ پائے جانے والے ایک محفوظ مقام کے قیام کے معاملے پر اتفاق قائم کر لیا ہے۔
انہوں نے مزید بتایا کہ ہم مذکورہ سیکورٹی زون میں آباد کاریاں کرتے ہوئے مہاجرین کو مقیم کرائے جانے کے متمنی ہیں۔
ترکی کے خطے میں سیاسی اثر ِ رسوخ کے فوجی طاقت سے زیادہ اہم ہونے پر توجہ مبذول کرانے والے بوزکر نے کہا کہ " ایران اور روس کے ساتھ ہمارے روابط گہرے ہیں، ہم شام میں اسد کے بغیر کسی نئی انتظامیہ کے قیام کی جہدو جہد میں مصروف ہیں۔"

 


ٹیگز:

متعللقہ خبریں