ریٹایرڈ ترک باشندوں کی گاڑیوں کے قیام کی مدت میں توسیع

نئے حکمنامے کی رو سے غیر ممالک میں آباد ترک باشندوں کے ریٹایرڈ ہونے کے بعد عارضی طور پر ترکی گاڑیاں لانے اور ان کے قیام کی مدت میں توسیع کردی گئی ہے اور اب کوئی بھی ریٹایرڈ ترک باشندہ 360 دنوں کی بجائے 730 دن تک اپنی گاری کو ترکی میں رکھ سکے گا

329419
ریٹایرڈ ترک باشندوں کی گاڑیوں کے قیام کی مدت میں توسیع

غیر ممالک سے ریٹایرڈ ہونے والے افراد ترکی لانے والی گاڑیوں کے قیام کی مدت کو 360 دن سے بڑھا کر 730 دن کردیا گیا ہے۔
وزارتِ کسٹم و تجارت نے اس سلسلے میں ایک نیا حکمنامہ جاری کیا ہے۔
اس نئے حکمنامے کی رو سے غیر ممالک میں آباد ترک باشندوں کے ریٹایرڈ ہونے کے بعد عارضی طور پر ترکی گاڑیاں لانے اور ان کے قیام کی مدت میں توسیع کردی گئی ہے اور اب کوئی بھی ریٹایرڈ ترک باشندہ 360 دنوں کی بجائے 730 دن تک اپنی گاری کو ترکی میں رکھ سکے گا۔
اس حکمنامے کو سرکاری گزٹ میں شائع کرنے کے بعد اس پر عمل درآمد بھی شروع کردیا گیا ہے۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں