مسجد اقصی کی بے حرمتی پر ترکی کا شدید رد عمل

اسرائیل کو مسلم امہ کے حق بجانب رد عمل کا موجب بننے والے اور علاقے میں کشیدگی کو مزید شہہ دینےو الی حرکات و سکنات سے فوری طور پر باز آجانا چاہیے

304714
مسجد اقصی کی بے حرمتی پر ترکی کا شدید رد عمل

دفتر خارجہ نے اسرائیلی پولیس کے مسجدِ اقصی ٰ کے حوالے سے موقف کی مذمت کی ہے۔
ترک دفتر خارجہ کی طرف سے جاری کردہ اعلامیہ میں اعتقاد اور عبادت کی آزادی پر زور دیتے ہوئے مندرجہ ذیل الفاظ کو جگہ دی گئی:
" اسرائیلی پولیس کے کٹر یہودیوں کے حرم شریف میں داخلے کے زیر مقصد مسجد ِ اقصیٰ کے تقدس کو پاوں تلے روندھنے والے موجودہ موقف کی ہم شدید مذمت کرتے ہیں۔ مسجد اقصی کی معنوی اقدار اور اور خاصکر مسجد اقصی میں مسلمانوں کے عبادت و عقیدے کی آزادی کی کھلم کھلا خلاف ورزی کرنے والے اس عمل درآمد کو قبول کرنا نا ممکن ہے۔ اسرائیل کو مسلم امہ کے حق بجانب رد عمل کا موجب بننے والے اور علاقے میں کشیدگی کو مزید شہہ دینےو الی حرکات و سکنات سے فوری طور پر باز آجانا چاہیے۔ "

 


ٹیگز:

متعللقہ خبریں