اپنا تحفظ کرنا ترکی کا حق ہے

'پی کے کے ' کی طرف سے دہشت گردی کے حملوں کے مقابل ترکی کو اپنے تحفظ کا حق حاصل ہے اور ہم اس حق کا احترام کرتے ہیں: وائٹ ہاوس

347359
اپنا تحفظ کرنا ترکی کا حق ہے

اپنا تحفظ کرنا ترکی کا حق ہے اور ہم اس حق کا احترام کرتے ہیں۔۔۔
وائٹ ہاوس کی قومی سکیورٹی کونسل کے ترجمان علی سٹائر باسکائے نے کہا ہے کہ 'پی کے کے ' کی طرف سے دہشت گردی کے حملوں کے مقابل ترکی کو اپنے تحفظ کا حق حاصل ہے اور ہم اس حق کا احترام کرتے ہیں۔
باسکائے نے دہشت گرد تنظیم 'پی کے کے ' کے خلاف ترکی کے فضائی آپریشنوں کے بارے میں اپنے تحریری بیان میں کہا ہے کہ "'پی کے کے' امریکہ کی دہشت گرد تنظیموں کی فہرست میں شامل ہے اور تنظیم کو دہشت گردانہ اقدامات کو ختم کر کے ترکی کی انتظامیہ کے ساتھ ڈائیلاگ کا آغاز کرنا چاہیے"۔
باسکائے نے کہا ہے کہ "اس کے ساتھ ساتھ تناو کو کم کرنے اور پائیدار امن کے لئے دونوں فریقوں کو حل مرحلے سے منسلک رہنا چاہیے۔ تشدد ، طویل المدت سکیورٹی اور ترقی کے حوالے سے ترک شہریوں کے لئے مفید نہیں ہے"۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں