صدر ایردوان کی بوسنیا میں مصروفیات

ایردوان کا کہنا ہے کہ میرے نزدیک مصر کے صدر مرسی ہیں الا سیسی نہیں

282304
صدر ایردوان کی بوسنیا میں مصروفیات

صدر رجب طیب ایردوان نے بوسنیا ہرزیگوینا کے ایک روزہ سرکاری دورے پر سرائیوو پہنچنے پر صدارتی کونسل کے ارکان بلمشافہ اور بین الاوفود مذاکرات سر انجام دیے۔
ایردوان نے اجلاس کے بعد مشترکہ پریس کانفرس کے دوران بتایا کہ " میرے نزدیک مصر کے صدر باغی الاسیسی نہیں بلکہ مرسی ہیں۔"
مصر میں عوامی ووٹوں کے ذریعے صدر منتخب ہونے والے تاہم بعد میں فوجی بغاوت کے ساتھ عہدے سے ہٹائے جانے والے محمد مرسی کو صادر کردہ سزائے موت پر رد عمل کا مظاہرہ کرنے والے ایردوان نے بتایا کہ " یورپی یونین میں سزائے موت کی ممانعت ہے۔ اگر اس چیز کی ممانعت ہے تو پھر اے یورپی یونین کے رکن ممالک آپ اس ضمن میں صدا بلند کیوں نہیں کرتے، کیوں رد عمل کا مظاہرہ نہیں کرتے؟ یہ محض فاعل کا نام لیے بغیر ہی بیانات دے رہے ہیں۔"

 

 


ٹیگز:

متعللقہ خبریں