ہماری مائیں ہمارے سر کا تاج ہیں: صدر رجب طیب ایردوان

فدا کاری، محبت ، شفقت اور مرحمت کی مثالیں ہماری مائیں ہمارے سر کا تاج ہیں اور دنیا میں ہمارا سب سے قیمتی اثاثہ ہیں

269182
ہماری مائیں ہمارے سر کا تاج ہیں: صدر رجب طیب ایردوان

ترکی کے صدر رجب طیب ایردوان نےیوم مادر کے حوالے سے اپنا خصوصی پیغام نشر کروایا ہے۔
یوم مادر ترکی میں اور دنیا بھر میں مختلف تقریبات کے ساتھ منایا جا رہا ہے اس حوالے سے اپنے پیغام میں صدر ایردوان نے کہا ہے کہ فدا کاری، محبت ، شفقت اور مرحمت کی مثالیں ہماری مائیں ہمارے سر کا تاج ہیں اور دنیا میں ہمارا سب سے قیمتی اثاثہ ہیں۔
صدر ایردوان نے کہا کہ ماں کنبے کے اتحاد کو استوار کرنے اوربچوں کی ،صحت مندانہ اور خوشگوار ماحول میں پرورش میں بنیادی کردار ادا کرتی ہے۔ اس کی موجودگی بچوں کے لئے ایک طاقت کا ماخذ ہوتی ہے اور اس کی گرم گود ہمیشہ بچے کی محفوظ ترین پناہ گاہ ہوتی ہے۔
صدر ایردوان نے کہا کہ ہم ایک ایسی ثقافت سے منسوب ہیں کہ جو جنت کے ماوں کے قدموں تلے ہونے پر یقین رکھتی ہے ۔ ماوں کے چہروں کی مسکراہٹوں سے زندگی کی دشواریاں سہل ہو جاتی ہیں اور ہم ایک عزم کے ساتھ آگے کی طرف قدم بڑھاتے ہیں۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں