رجب طیب ایردوان سعودی عرب کے دورے پر

صدر رجب طیب ایردوان اپنی مصروفیات کے دوران ریاض میں شاہ سلمان بن عبدالعزیز السعود کے ساتھ ملاقات کریں گے

243525
رجب طیب ایردوان سعودی عرب کے دورے پر

ترکی کے صدر رجب طیب ایردوان سعودی عرب کے دورے پر تشریف لے گئے ہیں۔۔۔

اپنی مصروفیات کے دوران ایردوان ریاض میں سعودی عرب کے شاہ سلمان بن عبدالعزیز السعود کے ساتھ ملاقات کریں گے۔
مذاکرات میں دیرینہ تاریخی برادرانہ تعلقات کے حامل ملکوں ترکی اور سعودی عرب کے درمیان اسٹریٹجک تعلقات کے مختلف پہلووں کے ساتھ ساتھ حالیہ علاقائی و بین الاقوامی موضوعات کے بارے میں تبادلہ خیالات کئے جانے کی توقع کی جا رہی ہے۔
دورہ سعودی عرب میں نائب وزرائے اعظم یالچن آق دوعان اورنعمان قرتلمش ، وزیر خارجہ میولود چاوش اولو اور وزیر اقتصادیات نہات زیبکچی بھی ایردوان کے ہمراہ ہیں۔
مذاکرات میں دونوں ملکوں کے درمیان تجارتی و اقتصادی تعلقات کے ساتھ ساتھ علاقائی موضوعات پر بھی غور کیا جائے گا۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں