" شاہ فرات فوجی آپریشن" پر صدر ایردوان کی مبارک باد

صدر ایردوان نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ اس کامیاب فوجی اپریشن کو عملی شکل دینے والی حکومت اور مسلح افواج کو اپنی اور ترک عوام کی جانب سے دل کی گہرائیوں سے مبارک باد پیش کرتا ہوں

227795
" شاہ فرات فوجی آپریشن" پر صدر ایردوان کی مبارک باد

صدر رجب طیب ایردوان نے " شاہ فرات فوجی آپریشن" کے بارے میں تحریری اعلامیہ جاری کیا ہے۔
صدر ایردوان نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ اس کامیاب فوجی اپریشن کو عملی شکل دینے والی حکومت اور مسلح افواج کو اپنی اور ترک عوام کی جانب سے دل کی گہرائیوں سے مبارک باد پیش کرتا ہوں۔
انہوں نے کہا کہ اس فوجی آپریشن کے ذریعے شام میں جاری خانہ جنگی کے دوران سیلمان شاہ مقبرے کو محفوظ مقام پر منتقل کردیا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ "شاہ فرات آپریشن کے ذریعے سیلمان شاہ مقبرے اور چیک پوسٹ پر ڈیوٹی دینے والے تمام فوجیوں کو خیر و عافیت سے وطن لایا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ سیلمان شہ کی نعش کو ترک فوجیوں کی نگرانی میں شام کی حدود کے اندر لیکن ترکی سے 200 کلو میٹر دور ایشمے کے علاقے میں منتقل کیا جا رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ نعش کی منتقلی کے دوران کسی قسم کی کوئی جھڑپ وغیرہ نہیں ہوئی ہے تاہم اس دوران ایک حادثے میں ایک ترک فوجی شہید ہوگیا ہے۔انہوں نے اس فوجی کی شہادت پر اپنے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے اللہ و تعالی سے شہید کے لیے مغفرت کی دعا کی۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں