انتخابات کے جمہوری فضاء میں مکمل ہونے پر ہمیں خوشی ہے

یونان میں انتخابات کے جمہوری فضاء میں مکمل ہونے پر ہمیں خوشی ہے: میولود چاوش اولو

197473
انتخابات کے جمہوری فضاء میں مکمل ہونے پر ہمیں خوشی ہے

ترکی کے وزیر خارجہ میولود چاوش اولو نے کہا ہے کہ یونان میں انتخابات کے جمہوری فضاء میں مکمل ہونے پر ہمیں خوشی ہے۔
چاوش اولو نے کہا ہے کہ "ہمیں یقین ہے کہ نیا اقتدار ترکی کی یورپی یونین کی رکنیت کے عمل کے ساتھ تعاون کرے گا"۔
انہوں نے کہا کہ ہم امید کرتے ہیں کہ بحر ایجئین کے علاقے میں کشیدگی کو کم کرنے اور درپیش مسائل کے حل کے لئے ہماری جاری کردہ مذاکرات کو جاری رکھا جائے گا۔
چاوش اولو نے کہا کہ قبرص مذاکرات میں یونانی فریق کے مذاکراتی میز کو ترک کرنے پر ایک تعطل پیدا ہو گیا ہے لیکن ہمیں امید ہے کہ مذاکرات جاری رہیں گے۔
انہوں نے کہا کہ ہم ، مشرقی بحر روم میں گیس اور پیٹرول کی تلاش کے لئے جاری سسمک اور ڈرلنگ کے کام کو بھی مل کر کرنے کی خواہش رکھتے ہیں ،اس معاملے میں یونان پر ایک اہم ذمہ داری عائد ہوتی ہے اور ہم نے سائریزا پارٹی میں بھی اسی طرز فکر کا مشاہدہ کیا ہے۔
وزیر خارجہ میولود چاوش اولو نے کہا کہ ترکی کے یورپی یونین مذاکرات کی اس وقت تک یونان کی تمام حکومتوں نے حمایت کی ہے اور ہمیں یقین ہے کہ نئی حکومت بھی ترکی کے یورپی یونین مذاکرات میں رکاوٹ نہیں بنے گا۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں