ترکی نے جوش و خروش کے ساتھ 2015 کو خوش آمدید کہا

انقرہ میں نئے سال کے لئے ہلے گُلّے کے مرکز گیوین پارک، کزل آئی اسکوائر اور تونالی حلمی شاہراہ تھے

167667
ترکی نے جوش و خروش کے ساتھ 2015 کو خوش آمدید کہا

ترکی نے نئے سال کو جوش و خروش، خوشی اور امید کے ساتھ خوش آمدید کہا ہے۔۔۔
دارالحکومت انقرہ میں نئے سال کے لئے ہلے گُلّے کے مرکز گیوین پارک، کزل آئی اسکوائر اور تونالی حلمی شاہراہ تھے۔
کزل آئی میں شام سے ہی لوگ جمع ہونا شروع ہوگئے تھے اور جیسے جیسے سال 2014 کے اختتام کا وقت قریب آتا گیا گیوین پارک اور کزل آئی اسکوائر میں لوگوں کے ہجوم میں بھی اضافہ ہوتا گیا۔
لوگوں نے خوش آمدید 2015 کے نعرے لگائے اور موسیقی کی سنگت میں ایک دوسرے کو گلے ملے اور مبارکبادیں دیں۔
نئے سال کے اولین لمحات میں انقرہ والوں نے مشعلیں روشن کیں اور آتش بازی کے مظاہرے کئے۔
استنبول کے شہریوں نے تقسیم اسکوائر اور استقلال شاہراہ میں جمع ہو کر نئے سال کو خوش آمدید کہا۔
نئے سال کے لئے تقسیم اسکوائر کو خاص طور پر سجایا گیا تھا اور نئے سال کی تقریبات میں کثیر تعداد میں غیر ملکیوں نے بھی شرکت کی۔
جوں جوں گھڑی سوئیاں نصف شب کے قریب ہوتی گئیں نئے سال کے جوش و خروش میں بھی اضافہ ہوتا گیا اور ہلّے گُلے کی جگہیں لوگوں سے بھری رہیں۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں