سال 2014 میں قومی سلامتی کونسل کا آخری اجلاس

مذاکرات میں گلین تحریک اور غیر قانونی ساختوں کے خلاف جدوجہد کے موضوع پر زور دیا گیا

166602
سال 2014 میں  قومی سلامتی کونسل کا آخری اجلاس

سال 2014 میں قومی سلامتی کونسل کا آخری اجلاس منعقد کیا گیا۔
صدارتی پیلس میں منعقدہ اجلاس میں داخلی و خارجی مسائل پر بات چیت کی گئی ۔
مذاکرات میں گلین تحریک اور غیر قانونی ساختوں کے خلاف جدوجہد کے موضوع پر زور دیا گیا۔
انسداد دہشت گردی کے سلسلے میں جاری حل مرحلے کی موجودہ صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔
اس کے علاوہ مشرق وسطی میں درپیش حالات کا جائزہ لیا گیا، شام میں جاری جھڑپوں کی وجہ سے ترکی اور علاقے کے لئے پیدا ہونے والے خطرات ، معتدل مخالفین کی صورتحال اور شامی مہاجرین کے لئے ترکی کی انسانی امداد اور بین الاقوامی پیش رفتوں پر غور کیا گیا۔
شام اور عراق میں داعش کے خلاف جدوجہد ، ترکی کا اس جدوجہد میں کردار ، عراق کا سیاسی مرحلہ اور دو طرفہ تعلقات میں ہونے والی پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔
اجلاس میں یورپ میں نقل مکانوں اور مسلمانوں کے خلاف نسلیت پرست اور اسلام مخالف تحریکوں کا موضوع بھی ایجنڈے پر آیا ۔
قومی سلامتی کمیٹی نے اسرائیل کے اسلام کے مقدس مقامات پر حملوں اور انسانی حقوق کی خلاف ورزی کی بھی شدید مذمت کی۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں