صدر رجب طیب ایردوان کا سال نو کا تہنیتی پیغام

صدر رجب طیب ایردوان نے سال نو کے موقع پر اپنے تہنیتی پیغام میں اتحاد و یکجہتی اور بھائی چارے پر زور دیا ہے ۔

167038
صدر رجب طیب ایردوان کا  سال نو کا  تہنیتی پیغام

صدر رجب طیب ایردوان نے سال نو کے موقع پر اپنے تہنیتی پیغام میں اتحاد و یکجہتی اور بھائی چارے پر زور دیا ہے ۔انھوں نے کہا کہ 2014 دہشت گردی کے خاتمے کے ہدف پر عزم کیساتھ عمل درآمد کرنے کا سال تھا ۔ ہم صبرو تحمل کیساتھ مسائل کے حل کے عمل کو جاری رکھیں گے کیونکہ یہ عمل ترکی کا عظیم ترین سماجی اور بھائی چارے کا منصوبہ ہے ۔انھوں نے اپنے پیغام میں کہا کہ بعض حلقے تیزی کیساتھ ترقی کی راہ پر گامزن اور علاقے میں رہبرانہ کردار ادا کرنے والے ترکی سے بے چینی محسوس کر یں گے لیکن ہم ان کی پرواہ کیے بغیر عزم کیساتھ اپنی منزل کیطرف گامزن رہیں گے ۔ 


ٹیگز:

متعللقہ خبریں