وزیر خارجہ میولود چاوش اولو کی ایران میں مصروفیات

وزیر خارجہ میولود چاوش اولو ایران کے دورے پر تشریف لے گئے ہیں ۔ وہ ایران کے وزیر خارجہ جواد ظریف کیساتھ مذاکرات کے بعد مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کریں گے ۔

151320
وزیر خارجہ میولود چاوش اولو کی ایران میں مصروفیات

وزیر خارجہ میولود چاوش اولو ایران کے دورے پر تشریف لے گئے ہیں ۔ وہ ایران کے وزیر خارجہ جواد ظریف کیساتھ مذاکرات کے بعد مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کریں گے ۔مذاکرات میں دوطرفہ تعلقات کو فروغ دینے کے علاوہ تجارتی،ثقافتی اور توانائی کے شعبوں میں تعاون اور عراق اور شام کی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا ۔وزیر خارجہ بعد میں صدرحسن روحانی اور مشاورتی مجلس کے سربراہ علی لاری جانی کیساتھ ملاقات کریں گے ۔ایرانی حکام کیساتھ مذاکرات میں ایران سے خریدی جانے والی قدرتی گیس کی قیمت اور ترسیل کا موضوع بھی ایجنڈے میں شامل ہے ۔توقع ہے کہ مذاکرات میں ایران کے 5+1 ممالک کیساتھ جاری مذاکرات کے دائرہ کار میں ایٹمی سرگرمیوں اور ایران پر عائد پابندیوں کے موضوع کا بھی جائزہ لیا جائے گا ۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں