بین الاقوامی برادری کو مزید اقدامات کرنے کے ضرورت ہے: ایردوان

ترکی اپنے ہمسایہ سے محسوس ہونے والے خطرات کے خلاف جدوجہد کے معاملے میں پُر عزم ہے اور ہم ایسے ہی عزم کی بین الاقوامی برادری سے بھی توقع کرتے ہیں: ایردوان

209770
بین الاقوامی برادری کو مزید اقدامات کرنے کے ضرورت ہے: ایردوان

ترکی۔انگریزی میٹھی زبان فورم کا چوتھا اجلاس استنبول میں منعقد ہوا۔

ترکی اور برطانیہ کے باہمی تعلقات کے فروغ کے لئے تشکیل کردہ اس فورم کے اجلاس کی کاروائیوں میں گلوبل اقتصادیات و سکیورٹی سمیت متعدد موضوعات ایجنڈے پر آئے۔
فورم میں ترکی کے صدر رجب طیب ایردوان کے ساتھ برطانیہ کی ملکہ الزبتھ دوم کے بیٹے پرنس اینڈریو نے بھی شرکت کی۔
کل فورم کے سلسلے میں دئیے جانے والے ظہرانے سے خطاب میں صدر ایردوان نے کہا کہ ترکی کی یورپی یونین کی رکنیت صرف ترکی کے لئے ہی اہم نہیں ہے بلکہ یورپ کو بھی اس وقت جس ڈینامزم، کثیر الثقافتی ماحول اور تحمل کی ضرورت ہے اس کے فروغ میں اہم کردار ادا کرے گی۔
انہوں نے ترکی کی یورپی یونین کی رکنیت کے سلسلے میں برطانیہ کے ترکی کے ساتھ تعاون کا شکریہ بھی ادا کیا۔
صدر ایردوان نے علاقے میں جاری جھڑپوں کے خاتمے کے لئے ایک دفعہ پھر بین الاقوامی برادری سے اپیل کی۔
انہوں نے کہا کہ علاقے میں بہتے آنسوؤں کو روکنے کے لئے بین الاقوامی برادری کو مزید اقدامات کرنے کے ضرورت ہے۔ترکی اپنے ہمسایہ سے محسوس ہونے والے خطرات کے خلاف جدوجہد کے معاملے میں پُر عزم ہے اور ہم ایسے ہی عزم کی بین الاقوامی برادری سے بھی توقع کرتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ شام میں صدر بشار الاسد پر اعتماد نہیں کاا جانا چاہیےکیوں کہ علاقے کا مقدر علاقے میں ہماری موجودگی کی وجہ سے ہمارا بھی مقدر ہے۔
صدر ایردوان نے کہا کہ جب تک علاقے میں نوفلائی زون کا اور سکیورٹی زون کا اعلان نہیں کیا جاتا، ٹریننگ اینڈ ایکوپمینٹ کا مسئلہ حل نہیں کیا جاتا نہ تو عراق سے کوئی نتیجہ حاصل ہو سکتا ہے اور نہ ہی شام سے۔اس وجہ سے ہم عراق کو علیحدہ اور شام کو علیحدہ نہیں سوچ سکتے ،ان دہشت گرد تنظیموں کے خلاف کامیاب جدوجہد کے لئے دونوں کو ایک ساتھ سوچنے کی ضرورت ہے ۔
صدر رجب طیب ایردوان نے کہا کہ ترکی نے یورپ سے کئی گنا زیادہ مہاجرین کو پناہ دی ہے لیکن یورپ سے جس تعاون اور مدد کی توقع تھی وہ وصول نہیں ہوئی۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں