یورپی پارلیمنٹ کی قبرص قرارد داد ناقابل قبول ہے: چیچک

ترک اسپیکر اسمبلی نے شمالی قبرصی ترک جمہوریہ کے حوالے سے یورپی پارلیمنٹ کے فیصلے پر نکتہ چینی کرتے ہوئے اسے قبرصی یونانی فریق کی ایک چال سے تعبیر کیا ہے

204870
یورپی پارلیمنٹ کی قبرص قرارد داد ناقابل قبول ہے: چیچک

ترک اسپیکر اسمبلی جمیل چیچک کا کہنا ہے کہ یورپی پارلیمنٹ کے شمالی قبرصی ترک جمہوریہ کے حوالے سے فیصلے ناقابل قبول ہیں۔
چیچک نے یورپی پارلیمنٹ کی طرف سے قبول کردہ " ترکی کی قبرص کے خصوصی اقتصادی علاقے میں کشیدگی پیدا کرنے والی کاروائیاں" کے زیر عنوان قرار داد کے جواز میں یورپی پارلیمنٹ کے اسپیکر مارٹن شولز کو ایک خط بھیجا ہے۔
شمالی قبرصی ترک جمہوریہ کے خصوصی علاقے کے حقوق کے بارے میں ترکی کی حساسیت کو زیر لب لانے والے چیچک نے کہا کہ" بڑے افسوس سے کہنا پڑتا ہے کہ مذکورہ فیصلے نے قبرصی ترکوں کے حقوق کو پاؤں تلے روندھا ہے اور یہ چیز قبرصی یونانیوں کے وجود نہ پائے جانے والے الزامات کی عکاسی کرتی ہے۔"
انہوں نے مزید کہا کہ یورپی پارلیمنٹ کا مذکورہ فیصلہ ناقابل قبول ہے، " ہم یورپی پارلیمنٹ سے منصفانہ اور متوازن مؤقف کے ساتھ قبرصی یونانی فریق کو سلسلہ حل مذاکرات کو سنجیدہ لینے اور مسئلے کے حل میں معاون ثابت ہونے کے معاملات میں اس کی حوصلہ افزائی کی امید رکھتے ہیں۔"

 


ٹیگز:

متعللقہ خبریں