توانائی کو ہتھیارکے طور پر استعمال نہ کیا جائے :داؤد اولو

وزیر اعظم احمد داؤد اولو نے قبرصی یونانی انتظامیہ کی توانائی کی پالیسی کو ہدفِ تنقید بناتے ہوئے کہا ہے کہ " یہ سوچ کہ میں تو توانائی حاصل کروں اور اپنے فریق کے خلاف اسے استعمال کروں جیسی سوچ مسئلہ قبرص کے حل کے لیے جاری مذاکرات پر ایک ضرب ہے

202267
توانائی کو ہتھیارکے طور پر استعمال نہ کیا جائے :داؤد اولو

وزیر اعظم احمد داؤد اولو نے قبرصی یونانی انتظامیہ کی توانائی کی پالیسی کو ہدفِ تنقید بناتے ہوئے کہا ہے کہ " یہ سوچ کہ میں تو توانائی حاصل کروں اور اپنے فریق کے خلاف اسے استعمال کروں جیسی سوچ مسئلہ قبرص کے حل کے لیے جاری مذاکرات پر ایک ضرب ہے ۔
انہوں نے ان خیالات کا اظہار استنبول میں منعقد ہونے پانچویں اٹلانٹیک کونسل کے توانائی اور اقتصادی سربراہی اجلاس جس میں متحدہ امریکہ کی نمائندگی نائب صدر جو بائیڈن کررہے ہیں کرتے ہوئے کیا اور توانائی کو ایک ہتھیار کے طور پر استعمال نہ کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔
انہوں نے کہا کہ علاقے کی توانائی پر قبرصی ترکوں کا بھی حق ہے ۔ اس لیے علاقے سے حاصل ہونے والی توانائی کو دنیا کو قبرصی ترکوں کو حق دیے بغیر فروخت کرنا درست اقدام نہیں ہے ۔ انہوں نے کہا کہ وہ بھی اس طرح کا منصوبہ قبرصی ترکوں کے لیے پیش کرسکتے ہیں اور وہاں پر ترک ہونے کے ناتے اسی طرح قبرصی یونانیوں کو ان کے حقوق سے محروم رکھ سکتے ہیں ۔
انہوں نے عراق کے بارے میں اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کوئی ہمیں اقتصادی طور پر ترقی کرنے پر صرف انقرہ تک ہی اپنا دائرہ کار محدود کرنے اور عراق کے ساتھ توانائی کے سمجھوتہ طے نہ کرنے اور عراق کے آپس کے اختلافات کو 50 سال تک جاری رہنے اور انتظار کرنے پر مجبور نہیں کرسکتا۔
انہوں نے توانائی کے بارے میں آرمینیا کو پیغام دیتے ہوئے کہا ہے کہ علاقے میں ترکی، آذربائیجان اور جارجیا باکو تبلیسی جہان پائپ لائن کے ذریعے علاقے میں امن کا گہوارہ بن رہا ہے جبکہ آرمینیا اس منصوبے سے باہر رہ کر غربت کا شکار ہوتا جا رہا ہے۔
متحدہ امریکہ کے نائب صدر جو بائیڈن نے اس موقع پر کہا کہ ترکی توانائی کے لحاظ سے ایک کاریڈور کی حیثیت رکھتا ہے لیکن اس کے باوجود ترکی توانائی کو ہتھیار کے طور پر استعمال کرنے کے خلاف ہے۔
انہوں نے یوکرائن میں قدرتی گیس کے بحران کی جانب یورپ کی توجہ مبذول کرواتے ہوئے توانائی کے وسائل کو وسعت دینے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں