ہم ترک موقف کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں۔ہارف

امریکہ کا کہنا ہے کہ ترکی کی جانب سے کوبانی کو جہادیوں سے بچانے کے لیے عراقی کرد جنگجووں کو سرحد پار کرنے کی اجازت دے کر ترک حکومت نے اپنی پالیسی تبدیل کی ہے جو ایک خوش آئند بات ہے

164666
ہم ترک موقف کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں۔ہارف

امریکہ کا کہنا ہے کہ ترکی کی جانب سے کوبانی کو جہادیوں سے بچانے کے لیے عراقی کرد جنگجووں کو سرحد پار کرنے کی اجازت دے کر ترک حکومت نے اپنی پالیسی تبدیل کی ہے جو ایک خوش آئند بات ہے۔
قبل ازیں ترکی نے اعلان کیا تھا کہ عراقی کرد جنگجووں کو کوبانی میں داخلے کا راستہ دیا جائے گا تاکہ وہ شام کے سرحدی علاقے میں جہادیوں کے خلاف لڑ سکیں۔
تاہم ترک حکام نے داعش کے خلاف فضائی حملے کرنے والے عالمی اتحاد میں شرکت کی بات نہیں کی ہے۔
امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان میری ہارف نے گزشتہ روز صحافیوں سے بات چیت میں کہا کہ ہم ترک وزارتِ خارجہ کے ان بیانات کا خیر مقدم کرتے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا: ہمارے خیال میں دولت اسلامیہ نے مزید وسائل جمع کیے ہیں اور کوبانی کے لیے مزید جہادی بھیجے ہیں جس سے صورتِ حال مزید پیچیدہ ہو گئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ مزید ذرائع سے شدت پسندوں کے خلاف امریکی قیادت میں لڑنے والے اتحاد کی کس طرح سے مدد کی جا سکتی ہے اس حوالے سے ترکی کے ساتھ بات چیت جاری ہے۔

 


ٹیگز:

متعللقہ خبریں