وزیر اعظم داؤد اولو کا سی این این کو انٹرویو

نامور نیوز کاسٹر امان پور نے ترکی کے نو منتخب وزیر اعظم احمد داؤد اولو سے داعش اوردیگر خطرات کے حوالے سے ترکی کی پالیسیوں پر سوالات کیے

149978
وزیر اعظم داؤد اولو کا سی این این کو انٹرویو

وزیر اعظم احمد داؤد اولو نے اپنا عہدہ سنبھالنے کے بعد پہلی بار کسی غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے ادارے کو انٹرویو دیا ہے۔
امریکی ٹیلی ویژن سی این این کی نامور نیوز کاسٹر کرسٹیان امان پور نے داؤد اولو سے سوالات کیے۔
اس انٹرویو کا مرکزی موضوع داعش کے خطرات اور ان کے خلاف ترکی کی پالیسیاں تھا۔
ترک وزیر اعظم نے اس حوالے سے بتایا کہ ترکی شام میں پروازوں کے ممنوعہ اور حفاظتی علاقوں کے قیام کی شرط پر ہی اتحادی قوتوں کی صف میں جگہ لے گا۔
انہوں نے کہا کہ "قومی سلامتی کے خلاف کسی قسم کا خطرہ پیدا ہونے کی صورت میں ہم تمام تر تدابیر اختیار کریں گے" اگر دولت اسلامیہ کے بعد ہماری سرحدوں پر سلامتی و تحفظ پر یقین ہونے والی کسی حکمت ِ عملی کو وضع کیا گیا تو پھر ہم یہاں پر ہر طرح کے اقدامات کے لیے تیار ہوں گے۔"
وزیر اعظم داؤد اولو نے علاوہ ازیں ترکی کے بری دستوں کو شام روانہ کرنے کے لیے اسد انتظامیہ کو ہدف بنانے کی شرط بھی پیش کی ہے۔
صدر رجب طیب ایردوان اور امریکی نائب صدر جو بائڈن کے درمیان ہونے والی بات چیت کا بھی ذکر کرنے والے داؤداولو نے کہا کہ"ہم متحدہ امریکہ سے انصاف سے کام لینے اور ہمدردی کے جذبات کے ساتھ حرکت کرنے کی توقع کرتے ہیں۔"


ٹیگز:

متعللقہ خبریں