صدر ایردوان کی مصروفیات

رجب طیب ایردوان آج وزیر اعظم احمد داؤد اولو سے ملاقات کے بعد آذربائیجان کے دورے پر تشریف لے جائیں گے

111699
صدر ایردوان کی مصروفیات

شمالی قبرصی ترک جمہوریہ کے دورے کے بعد وطن لوٹنے والے صدر رجب طیب ایردوان کی مصروفیات جاری ہیں۔
صدر رجب طیب ایردوان ہفتہ وار معمول کی ملاقاتوں کے دائرہ عمل میں وزیر اعظم احمد داؤد اولو اور قومی خفیہ سروس کے سیکرٹری حقان فیدان کو شرف ملاقات بخشیں گے۔
ایردوان شام کے وقت آذربائیجان تشریف لیجاتے ہوئے اپنے ہم منصب الہام علی یف سے ملاقات کریں گے۔
ایردوان ۔ الہام علی یف مذاکرات میں دونوں ملکوں کے باہمی تعاون سمیت ترکی اور آذربائیجان کی دلچسپی کی حامل علاقائی و بین الاقوامی پیش رفت پر غور کریں گے۔
صدر ایردوان آذربائیجان کے دورے کے بعد وہیلز تشریف لے جائیں گے۔
صدر، ساٹھ سے زائد حکومتی ومملکتی سربراہان کے شریک ہونے والے نیٹو کے اجلاس میں شرکت کریں گے۔

 


ٹیگز:

متعللقہ خبریں