صدر ایردوان کی تقریبِ حلف برداری کی باز گشت

رجب طیب ایردوان کیطرف سے حلف اٹھانےاور صدارتی فرائض سنھبالنے کی تقریب کو عالمی ذرائع ابلاغ نے وسیع جگہ دی ہے ۔بی بی سی نے حلف برداری کی تقریب کو براہ راست پیش کرتے ہوئے اپنے تبصروں میں کہا کہ ایردوان عوام کیطرف سے منتخب پہلے صدرہیں۔

107407
صدر ایردوان کی تقریبِ حلف برداری  کی باز گشت


رجب طیب ایردوان کیطرف سے حلف اٹھانےاور صدارتی فرائض سنھبالنے کی تقریب کو عالمی ذرائع ابلاغ نے وسیع جگہ دی ہے ۔بی بی سی نے حلف برداری کی تقریب کو براہ راست پیش کرتے ہوئے اپنے تبصروں میں کہا کہ ایردوان عوام کیطرف سے منتخب پہلے صدرہیں ۔دوئچے ویلے کیمطابق پانچ سالہ صدر کے فرائض مکمل کرنے کے بعد صدر ایردوان جمہوریہ ترکی کےبانی مصطفی کمال اتاترک سے بھی زیادہ عرصے تک ملک کا نظم و نسق چلانے والے لیڈر ہونگے ۔رائٹرز اور ایسوسی ایٹڈ پریس ایجنسیوں نے بھی صدر رجب طیب ایردوان کی حلف برداری کی تقریب کو بذریعہ ٹی آر ٹی پوری دنیا کو دکھایا ہے ۔
ایجنسیوں نے اسطرف توجہ دلائی ہے کہ صدر ایردوان حالیہ دور میں ترکی کی تاریخ کے طاقتور ترین لیڈر ہیں ۔وہ نئے آئین اور اعلی معیار کے ترقیاتی پروگرام پر عمل درآمد کے دعووں کیساتھ برسر اقتدار آئے ہیں ۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں