چیلک: نئی کابینہ کا تعین نیا وزیر اعظم کرے گا

آک پارٹی کے وائس چیئرمین عمر چیلک نے حکومتی تبدیلیوں اور نئے صدر کے اپنے منصب کو سنبھالنے کے حوالے سے اہم پیغامات دیے ہیں

104682
چیلک: نئی کابینہ کا تعین نیا وزیر اعظم کرے گا

آک پارٹی کے وائس چیئر مین حسین چیلک نے ایجنڈے کے معاملات کے حوالے سے اہم پیغامات دیے ہیں۔
حسین چیلک کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم کی بدلی کے ساتھ ہی موجودہ حکومت کے دور کا عملی طور پر خاتمہ ہو جائیگا۔ اسی طرح کابینہ کے ارکان کے عہدے بھی خود ساختہ طور پر ختم ہو جائیں گے۔
چیلک نے تمام تر وزراء کے اپنے عہدوں سے مستعفی ہونے کے حوالے سے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ وزیر اعظم کے صدر کا عہدہ سنبھالنے کے ساتھ ہی تمام تر وزراء کے عہدے ختم ہو جائیں گے۔
انہوں نے وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم کی بدلی کے وقت اس کی حکومت کے تمام تر وزراء کے عہدے کالعدم ہو جاتے ہیں۔ کسی کو خصوصی طور پر استعفی پیش کرنے کی ضرورت پیش نہیں آتی۔ جناب ایردوان کے صدر کا منصب سنبھالنے کے ساتھ ہی 61 ویں حکومت عملی طور پر ٹوٹ جائیگی۔اس کے بعد پارٹی کا نیا چیئر مین ہی نئی ٹیم کا تعین کرے گا۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں