نیو یارک ٹائمز کی طرف سے AFAD کے نام شکرئیے کا مراسلہ

سُلز برگرAFAD کے سربراہ اوکتائے کے نام مراسلے میں عراق میں ہیلی کاپٹر کے حادثے میں زخمی ہونے والے اخباری نمائندوں کو استنبول لانے کے معاملے میں ترکی کی کوششوں کا شکریہ ادا کیا

93663
نیو یارک ٹائمز کی طرف سے AFAD کے نام شکرئیے کا مراسلہ

روزنامہ نیویارک ٹائمز کے مالک سُلز برگر نے ترکی کے آفات و ہنگامی حالات کے ادارے AFAD کے سربراہ اوکتائے کے نام مراسلے میں عراق میں ہیلی کاپٹر کے حادثے میں زخمی ہونے والے اخباری نمائندوں کو استنبول لانے کے معاملے میں ترکی کی کوششوں کا شکریہ ادا کیا ہے۔
آفاد کی طرف سے جاری کردہ بیان میں کہا گیاہے کہ 12 اگست کو امریکہ کی طرف سے یزیدی فرقے کے افراد کے لئے فضاء سے امدادی کاروائیوں کو کنٹرول کرنے کےدوران ہیلی کاپٹر کے گرنے کی وجہ سے دو اخباری نمائندے علیسا روبن اور ایڈم فرگوسن زخمی ہو گئے تھے۔
ان اخباری نمائندوں کو AFAD کی ٹیموں نے ہابُر سرحدی چوکی سے ترکی میں داخل کیا اور بعد ازاں علاج کے لئے استنبول منتقل کر دیا گیا، فرگوسن کو علاج کے بعد فارغ کر دیا گیا ہے تاہم روبن کی حالت سنجیدہ ہے۔
آفاد کے سربراہ اوکتائے کے نام مراسلے میں سُلز برگر نے کہا ہے کہ نیو یارک ٹائمز کی رپورٹر علیسا روبن اور فوٹوگرافر ایڈم فرگوسن کو ترکی لانے اور علاج کی سہولیات مہیا کرنے پر میں شکرگزاری کے جذبات پیش کرتا ہوں۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں