داؤد اولو: ترکی انسانی امدادی پالیسیاں قطعی ہیں

وزیر خارجہ داؤد اولو نے عراق کے سابق اسپیکر اسامہ نجیفی سے اپنی رہائش گاہ پر ملاقات کے دوران اہم پیغامات دیے

91611
داؤد اولو:  ترکی انسانی امدادی پالیسیاں قطعی ہیں

وزیر خارجہ احمد داؤد اولو نے عراقی ایوان نمائندگان کے سابق اسپیکر اُسامہ نجیفی کو شرف ملاقات بخشا۔
وزیر داخلہ کی رہائش گاہ پر ہونے والی یہ ملاقات تصویر اتروانے کے بعد بند کمرے میں سر انجام پائی۔
ڈیڑھ گھنٹے تک جاری ملاقات میں عراق کی تازہ صورتحال پر غور کیا گیا۔
دوسری جانب داؤد اولو نے سنجار میں ہیلی کاپٹر حادثے میں زخمی ہونے والے افراد کہ جن کا استنبول میں علاج معالجہ جاری ہے سے اظہار ہمدردی کیا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ترکی کی انسانی امداد ی پالیسیاں واضح اور قطعی ہیں۔لہذا بلا کسی نسلی اور مذہبی تفریق کے ہر ضرورت مند کو ممکنہ حد تک انسانی امداد فراہم کرنے میں کوشاں رہتے ہیں۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں