سلامتی کونسل کا اجلاس

صدر عبداللہ گل بحیثیت صدر آخری بار اس اجلاس کی صدارت کر رہے ہیں

89102
سلامتی کونسل کا اجلاس

 

سلامتی کونسل کا ماہ اگست کا معمول کا اجلاس آج منعقد ہو رہا ہے۔
صدر عبداللہ گل کی آخری بار صدارت میں ہونے والے اجلاس میں دس اگست کے انتخابات میں ترکی کے بارہویں صدر منتخب ہونے والے رجب طیب ایردوان بھی بحیثیت وزیر اعظم آخری بار شرکت کر رہے ہیں۔
یہ اجلاس ریٹائر ہونے والے جنڈارمیری کے کمانڈر جنرل یوروک کے لیے الوداعی ماہیت رکھتا ہے۔یہ اپنے عہدے کو تیس اگست کے روز ایجین فوج کے کمانڈر جنرل عبداللہ اطائے کے سپرد کریں گے۔
اجلاس میں عراق میں داعش تنظیم کے خطرات اور غزہ کی تازہ صورتحال سمیت ترک مسلح افواج کی از سر نو تشکیل اولیت کے حامل ایجنڈے کے معاملات ہوں گے۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں