غزہ میں مقیم ترک تارکین وطن سے رابطہ

ترک حکومت تارکینِ وطن کی واپسی کے لیے ہر ممکنہ کوششیں صرف کر رہی ہے

129513
غزہ میں مقیم ترک تارکین وطن سے رابطہ

وزارت خارجہ نے اطلاع دی ہے کہ اسرائیل کے غزہ کی پٹی پر فوجی آپریشن کے آغاز کے بعد علاقے میں موجود ترک شہریوں سے ایک ایک کر کے رابطہ قائم کیا گیا ہے، اگر انہوں نے وہاں سے روانگی اختیار کرنے کا مطالبہ کیا تو ان کے ساتھ ہر ممکنہ تعاون کیا جائیگا۔
دفتر خارجہ کے اعلامیہ میں واضح کیا گیا ہے کہ غزہ سے وطن لوٹنے کے خواہاں 28 ترک شہریوں میں سے 16 کو ترکی لایا گیا ہے، جبکہ باقی ماندہ اپنی مرضی کے مطابق اردن میں قیام کر رہے ہیں۔
یہ بھی وضاحت کی گئی ہے کہ غزہ کی پٹی سے روانگی اختیار کرنے کے خواہاں ترک تارکین ِوطن ترک کے تل ابیب میں سفارتخانے، القدس قونصل خانے کے ساتھ 24 گھنٹوں میں کسی بھی وقت رابطہ قائم کر سکتے ہیں۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں