ترکی:فوجی آپریشن کو روکنے کے لئے فوری اقدامات کی اپیل

ترکی کی طرف سے فلسطینیوں کی انسانی امداد کے لئے کاروائیاں شروع اقوام متحدہ اور بین الاقوامی برادری سے بھی امداد کی اپیل

127484
ترکی:فوجی آپریشن کو روکنے کے لئے فوری اقدامات کی اپیل

اسرائیل کے غزہ پر فوجی آپریشن کو روکنے کے لئے ترکی نے اقوام متحدہ سمیت بین الاقوامی برادری سے فوری طور پر ضروری اقدامات کرنے کی اپیل کی ہے۔
ترکی کی وزارت خارجہ کی طرف سے جاری کردہ بیان میں کہا گیاہے کہ فلسطین کے لئے انسانی امداد کے لئے کاروائیوں کا آغاز کر دیا گیاہے۔
بیان کے مطابق وزیر اعظم رجب طیب ایردوان کی احکامات پر TİKA کے وسیلے سے پہلے مرحلے میں ایک ملین امریکی ڈالر مالیت کی خوراک اور دیگر ضرورت کی اشیاء کی تقسیم کے لئے کاروائیوں کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
بیان میں کہا گیاہے کہ ترکی ہلال احمر بھی 2 ہزار سے زائد کنبوں کو امداد کی فراہمی کے لئے متحرک ہو گئی ہے۔
غزہ کی پٹی میں اقوام متحدہ کی "مشرق قریب میں فلسطینی پناہ گزینوں کی امداد اور رہائش" ایجنسی کے وسیلے سے آٹے کی تقسیم کی گئی ہے اورسال 2014 کے لئے مخصوص کی گئی آٹے کی امداد کو AFAD کے زیر انتظام علاقے تک پہنچانے کے لئے ضروری تیاریاں شروع کر دی گئی ہیں۔
بیان میں فلسطینیوں کے لئے امداد جاری رہنے کا ذکر کرتے ہوئے اقوام متحدہ سمیت بین الاقوامی برادری سے بھی امداد کی اپیل کی گئی ہے۔
بیان میں کہا گیاہے کہ "کئی روز سے جاری فوجی آپریشن کی وجہ سے زندگی کی جدو جہد میں مصروف فلسطینی بھائیوں کے لئے ہم امداد کو جاری رکھیں گے۔اس دائرہ کار میں ہم، اسرائیل کے غزہ کے خلاف فوجی آپریشن کو فوری طور پر روکنے کے لئے اقوام متحدہ سمیت بین الاقوامی برادری سے فوری طور پر ضروری اقدامات کرنے کی اپیل کا اعادہ کرتے ہیں"۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں