ترکی بھر میں شب معراج کو بڑی عقیدت و احترام سے منایا گیا

73678
ترکی بھر میں شب معراج  کو بڑی عقیدت و احترام سے منایا گیا

شب ِ معراج کے موقع پر ترک شہریوں نے مساجد کا رخ کرتے ہوئے نمازیں ادا کیں اور دعائیں مانگیں ۔
انقرہ میں اس مقدس یوم کی مناسبت سے احمد حامدی آک سیکی، حاجی بائرام، اور کوجا تپے مساجد سمیت متعدد مساجد میں اجتماعی طور پر قرآن خوانی کی گئی اور دعائیں مانگی گئیں۔
احمد حامدی آک سیکی کے پروگرام میں شرکت کرنے والے محکمہ مذہبی امور کے سربراہ مہمت گورمیز کا کہنا تھا کہ شب معراج مومن بھائیوں کو مزید اقدار سے ہمکنار کرنے والے کسی مکتب کی حیثیت رکھتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ معراج کی بدولت اللہ تعالی نے عظمت و بڑائی حاصل کرنے کی راہ دکھائی ہے، انسان مالی عناصر کے ساتھ نہیں بلکہ اپنے اخلاق ، فضلیت، نیکیوں اور انصاف جیسی معنوی اقدار کی بدولت عظمت حاصل کرسکتا ہے۔
شب معراج کے تین بڑے انعامات ہونے کا ذکر کرنے والے گورمیز نے کہا کہ یہ "نماز، سورہ بقرہ کی آخری ایات اور ایمان رکھنے والے مومنوں کو جنت نصیب ہو نا ہیں۔"
استنبول میں بھی شہریوں نے مساجد میں دینی محفلیں لگائیں۔خاصکر استنبول کی نیلی مسجد کی رونق دیکھنے سے تعلق رکھتی تھی۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں