وزرا کابینہ کا اجلاس:اہم ملکی معاملات پر غور

وزیر اعظم رجب طیب ایرودان کی قیادت میں منعقد ہونے والے اس اجلاس کے اہم موضوعات میں سانحہ صوما اور اس کے بعد کی صورت حال کا جائزہ لیا جائے گا

70541
وزرا کابینہ کا اجلاس:اہم ملکی معاملات پر غور

وزرا کابینہ کا اجلاس سانحہ صوما کے بعد پہلی بار منعقد ہو رہا ہے۔
وزیر اعظم رجب طیب ایرودان کی قیادت میں منعقد ہونے والے اس اجلاس کے اہم موضوعات میں سانحہ صوما اور اس کے بعد کی صورت حال کا جائزہ لیا جائے گا۔
توقع ہے کہ وزیر توانائی و قدرتی وسائل تانیر یلدز اجلاس میں اس سانحے کی مکمل تفصیلات و ضع کریں گے۔
وزیر خاندانی و سماجی بہبود عائشہ نور اسلام بھی اس حادثے میں ہلاک ہونے والے کان کنوں کو شہید کا درجہ دینے سے متعلق اپنے امور سے اجلاس کو آگاہ کریں گی ۔
اجلاس میں اس بات کی بھی امید ہے کہ ہلاک شدگان کے ورثا کی امداد کےلیے بھی بعض اقدامات اختیار کئے جائیں گے۔
دوسری جانب ترکی میں سیاسی اختلافات دور کرنے کےلیے سیاسی حل کے سلسلے میں پیش کردہ تجاویز پر عوامی جمہوری پارٹی کے وفد سے ملاقات کرنے والے نائب وزیر اعظم بشیر اتالائے بھی اجلاس کے شرکا کو بریفنگ دیں گے۔
علاوہ ازیں اجلاس میں فوجی عدالتی نظام میں کئے جانے والے ردو بدل اور وزیر زراعت و مویشیاں مہدی ایکیر کی طرف سے بھی انطالیہ ایکسپو دو ہزار سولہ کی تیاریوں کے سلسلے میں ایک رپورٹ پیش کی جائے گی ۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں