کورونا نے مزید 40 زندگیاں نگل لیں، 22 ہزار 550 شہری وائرس سے متاثر

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری اَپ ڈیٹ کے مطابق نئے اور مہلک وائرس کو وِڈ نائنٹین کی عالمگیر وبا سے پاکستان بھر میں 22,550 افراد متاثر ہو چکے ہیں، ملک کے مختلف شہروں میں اس وقت کرونا کے زیر علاج مریضوں کی تعداد 15 ہزار 807 ہے

1411840
کورونا نے مزید 40 زندگیاں نگل لیں، 22 ہزار 550 شہری وائرس سے متاثر

پاکستان میں کرونا وائرس کی ہلاکت خیزی تیزی سے بڑھتی جا رہی ہے، گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران وائرس مزید 40 جانیں نگل گیا، جس کے بعد اموات کی تعداد 526 ہو گئی ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری اَپ ڈیٹ کے مطابق نئے اور مہلک وائرس کو وِڈ نائنٹین کی عالمگیر وبا سے پاکستان بھر میں 22,550 افراد متاثر ہو چکے ہیں، ملک کے مختلف شہروں میں اس وقت کرونا کے زیر علاج مریضوں کی تعداد 15 ہزار 807 ہے، پاکستان میں 24 گھنٹوں کے دوران کرونا کے 1049 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، جب کہ اب تک 6217 مریض وائرس سے لاحق ہونے والی بیماری سے صحت یاب ہو چکے ہیں۔

ملک  بھر میں اب تک 2 لاکھ 32 ہزار 582 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 10 ہزار 178 نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک 6 ہزار 217 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ کئی مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

پاکستان میں کورونا سے ایک دن میں 40 افراد جاں بحق ہوگئے جس کے بعد وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 526 ہوگئی۔ سندھ میں 148، پنجاب میں 156، خیبر پختونخوا میں 194، گلگت بلتستان میں 3، بلوچستان میں 21 اور اسلام آباد میں 4 مریض جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔ اب تک 462 ہسپتالوں میں قائم قرنطینہ مراکز مریضوں کا علاج جاری ہے، ان ہسپتالوں میں 7295 بیڈز کا بندوبست کیا گیا ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں 10 ہزار 178 کرونا ٹیسٹ کیے گئے، این سی او سی کے مطابق ملک میں اب تک کرونا کے 2 لاکھ 32 ہزار 582 ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔



متعللقہ خبریں