پاکستان بھر میں گرمی کی شدید لہر، شہریوں کو گھروں میں رہنے کا انتباہ

درجہ حرارت موسمی معمول سے 6 ڈگری زیادہ ہو گا

2142350
پاکستان بھر میں گرمی کی شدید لہر، شہریوں کو گھروں میں رہنے کا انتباہ

پاکستان میں گرمی کی لہر کے باعث شہریوں کو گھروں سے باہر نہ نکلنے کی تنبیہ کی گئی ہے۔

پاکستان کے محکمہ موسمیات کے اہلکار ظہیر احمد بابر نے بتایا کہ درجہ حرارت موسمی معمول سے 6 ڈگری زیادہ ہو گا۔

ملک بھر کے کئی علاقوں میں درجہ حرارت 40 ڈگری سے تجاوز کر جانے کا ذکر کرتے ہوئے  بابر نے بتایا کہ شدید گرمی کی لہر  اس ماہ بھی جاری رہے گی۔

انہوں نے بتایا  کہ  جون میں درجہ حرارت 45 ڈگری تک پہنچنے کا امکان ہے اور شہریوں کو خبردار کیا کہ وہ "گھر سے باہر نہ نکلیں"۔

دریں  اثناء  صوبہ پنجاب میں گرمی کی شدید  لہر کی بنا پر  تمام تر اسکولوں میں تعلیمی سرگرمیوں کو ایک ہفتے کا وقفہ دے دیا گیا ہے۔

 



متعللقہ خبریں